چاند قریب ساڑھے چار گھنٹے تک رہا جو پانچ صدیوں میں سب سے طویل عرصہ تھا
سرینگر/20نومبر/بھارتی وقت کے مطابق صبح 11:30بجے شروع ہوا اور قریب چار گھنٹے تک رہا ہے جو قریب چھ صدیوں میں طویل ترین چاند گرہن رہا ہے ۔ چاند گرہن کا نظارہ امریکہ سمیت دیگر مغربی ممالک میں کیا گیا جبکہ ایشائی ممالک میں چاند گرہن دن کا اُجالہ ہونے کے نتیجے میں کم ہی دکھا تھا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیامانیٹرنگ کے مطابق قریب 580برس بعد دنیا کا طویل ترین چاند گرہن جمعرات کو بھارتی وقت کے مطابق 11:30منٹ شروع ہوا تھا جو کہ قریب4گھنٹے تک جارہ رہا اور 4بجکر 13منٹ تک جاری رہا ۔ جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق جزوی چاند گرہن کا آغاز صبح 11 بج کر 2 منٹ پر ہوا اور چاند گرہن کا اختتام پاکستانی وقت کے مطابق 3 بج کر47 منٹ پر ہو ا۔ جزوی چاند گرہن کا مکمل اختتام بھارت وقت کے مطابق 5بجکر 34منٹ اور پاکستانی وقت کے مطابق 5 بج کر 4 منٹ پر ہوا۔خیال رہے کہ چاند گرہن اس وقت دیکھنے کو ملتا ہے جب زمین اپنے مدار میں چکر کاٹتے ہوئے سورج اور چاند کے درمیان ا?جاتی ہے اور سورج کی روشنی چاند تک نہیں پہنچ پاتی، اس دوران چاند سیاہ ہونا شروع ہوجاتا ہے جسے گرہن لگنا کہتے ہیں۔19 نومبر بروز جمعہ ہونے والے اس جزوی چاند گرہن کا کل دورانیہ تین گھنٹے 28 منٹ اور 24 سیکنڈز ہوگا اور عمومی طور پر یہ گزشتہ ایک ہزار سال میں سب سے طویل دورانیے کا چاند گرہن ہوگا البتہ جزوی چاند گرہن کی بات کی جائے تو گزشتہ 580 برس میں اس سے طویل جزوی چاند گرہن نہیں ہوا۔اس طرح کا چاند گرہن مستقبل میں ممکنہ طور پر 648 برس بعد یعنی 8 فروری سن 2669 عیسوی میں دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
