بھارت میںکووڈ سے 4.7ملین اموات ، عالمی ادارہ صحت کا سنسنی خیز انکشاف 50

سماجی دوری پر عملدر آمد اور ماسک استعمال نہ کرنے کا شاخسانہ

جموں کشمیر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کووڈ کیسوں میں 30فیصدی اضافہ

سرینگر/20نومبر/سماجی دوری پر عملدر آمد اور ماسک استعمال نہ کرنے کے باعث جموں کشمیر میں کووڈ کی دوسری لہر میںا چانک شدت کے چلتے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کیسوں میں 30فیصدی اضافہ ہو گیا ہے ۔ادھر کیسوں میں آئے روز اضافہ کے چلتے انتظامیہ بھی متحرک ہے جبکہ لوگوں سے بار بار اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کرنے کے علاوہ سماجی دوری کا بھی خاص خیال رکھیں ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں اچانک کووڈ کے کیسوں میں اضافہ درج کیا جار ہا ہے اور کئی ماہ بعد گزشتہ دونوں مثبت معاملات کی تعداد 200عبور کر گئی ۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جموں کشمیر میں آئے رو زمثبت معاملات دو سے کے قریب ریکارڈ کئے جا رہے ہیں جس کے چلتے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں 30فیصدی کیسوں میں اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ سکمز صورہ ، جے وی سی بمنہ اور گورئمنٹ میڈیکل کالج سرینگر میں گزشتہ ایک ہفتے سے کووڈ متاثرہ مریضوں کے داخلوں میں کافی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہاموات کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے ۔ ادھر کووڈ کیسوں میں اضافہ کی بنیادی وجہ ماہرین نے سماجی دوری پر عملدر آمد نہ کرنے اور بنا ماسک کے بازاروں میں گھومنا قرار دیا ہے ۔ ماہرین کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ سے لے کر سرکاری دفاتر تک لوگ کووڈ ایس او پیز پر عمل نہیںکرتے ہیں جبکہ سرکاری دفاتر بالخصوص بینکوں اور ہسپتالوں کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا سکتی ہیں۔اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ، نانبائیوں اور مذہبی اور شادی کی تقریبات میں بھی لوگوں کو بنا ماسک کے پایا جاتا ہے جبکہ ساتھ ہی سماجی دوری پر بھی کہیں عملدر آمد نہیںہوتا ہے ۔ جس کے نتیجے میں آئے روز کووڈ کے کیسوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں