سیاحوں کو مفت نیٹ اور کالننگ سہولیت فراہم کی
سرینگر/ 19 نومبر/اے پی آئی ملکی غیر ملکی سیاحوں گلمرگ میں بھارت سنچار نیگم کی جانب سے مفت سہولیات فراہم کرنے کااعلان آنے والے دنوں کے دوران گلمرگ کے مختلف جگہوں پرفراہم کی جائیگی ۔اے پی آ ئی کے مطابق بھارت سنچار نیگم نے صحت افزاء مقام گلمرگ میں ملکی غیرملکی سیاحوں کوسیر وتفریحی کے دوران مفت نیٹ اور مواصلاتی رابطہ فراہم کرنے کافیصلہ کیااور اس سلسلے میں بی ایس این ایل کے اسسٹنٹ جنرل منیجر کی جانب سے باضاطہ طور پرفری نیٹ سروس اور فری کالنگ کاافتتاح کیاگیا ۔اسم موقعے پرمنعقد کی گئی تقریب کے دوران بی ایس این ایل کے اسسٹنٹ منیجر نے کہا کہ آنے والے دنوں کے دوران گلمرگ کے مختلف جگہوں پرا س طرح کی سہولیات فراہم کی جائیگی تاکہ جوسیاح سیروتفریح کے لئے آتے ہیں انہیں اس سہولیت سے مستفید ہونے کاموقع ملے۔ اس موقعے پرٹور ازم کے کئی افسران کے علاوہ جموںو کشمیر پولیس کے افسران بھی موجودتھے ۔
10