نظم کی چھت پر 59

بی جے پی حکومتوں کے اقلیتی بہبود کے اقدامات

سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس کاعکاس: درخشاں اندرابی

ڈگام:۱۹، نومبر:بی جے پی کے قومی ایگزیکٹو ممبر، پارٹی کے ترجمان اور اقلیتی امور کی وزارت کی وقف ترقیاتی کمیٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے پنجم میں گوا کے وزیر اعلی پرمود ساونت سے ملاقات کی۔ ان کے ساتھ سی ڈبلیو سی کے ارکان حنیف علی، ٹی او نوشاد اور وسیم آر خان بھی تھے۔جے کے این ایس کوموصولہ بیان کے مطابق سنٹرل وقف کونسل کے وفد نے گوا ریاست میں صوفی مزارات اور اقلیتی برادری کے اثاثوں اور جائیدادوں کا معائنہ کیا اور ریاستی محکمہ جاتی سربراہان اور فیلڈ مینجمنٹ کے عملے کے ساتھ کئی میٹنگیں بھی کیں۔ وفد نے کئی اقلیتی علاقوں کا بھی دورہ کیا اور لوگوں کے کراس سیکشن سے بات چیت کی۔ بعد ازاں ڈاکٹر اندرابی نے چیف منسٹر کے ساتھ فیلڈ انپٹس کا اشتراک کیا اور ریاست میں اقلیتی بہبود پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے چیف منسٹر پر زور دیا کہ وہ گوا میں سنٹرل وقف ایکٹ کے مطابق ایک مکمل ریاستی سطح کا وقف بورڈ تشکیل دیں۔ اس سلسلے میں ایک روڈ میپ دستاویز بھی گوا کے وزیر اعلی پرمود ساونت کو پیش کی گئی۔ ڈاکٹر اندرابی کو وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ سی ڈبلیو سی کے مشاہدات پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا اور جلد ہی فیصلہ کیا جائے گا۔ ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے گوا میں ایک سازگار جامع ترقیاتی ماحول پیدا کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا جہاں وزیر اعظم کا ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس‘ ہر جگہ عملی طور پر نظر آتا ہے۔ گوا کے وزیر اعلی پرمود ساونت نے وفد کو بتایا کہ اقلیتی امور کی وزارت کے پروگراموں اور اسکیموں نے ریاست میں اقلیتوں کی زندگیوں کو بدل دیا ہے۔ ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے چیف منسٹر سے کہا کہ وہ سماجی بہبود کی وزارت کو احکامات جاری کریں کہ وہ تمام اقلیتی اسکیموں اور بہبود کے نفاذ کے لیے کام کرنے کے ڈیجیٹل موڈ پر منتقل ہوجائیں تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔ بعد ازاں پنجم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ بی جے پی ہندوستان میں ایک ہمہ گیر ترقیاتی ماحول بنانے میں کامیاب ہوئی ہے جہاں مذہبی، علاقائی، لسانی یا نسلی بنیادوں پر کسی قسم کی تفریق کی اجازت نہیں ہے۔ اقلیتیں ہماری مخالفت کرتی ہیں کیونکہ ان کی تقسیم کی سیاست کو ہمارے جامع سیاسی نظریے نے چیلنج کیا ہے۔ڈاکٹر اندرابی نے کہاکہ معروضی طور پر وہ بی جے پی کی مخالفت کرنے میں ناکام رہتے ہیں لیکن پھر اپنی تقسیم کی سیاست کو پروان چڑھانے کے لیے برادریوں اور گروہوں کو جعلی اور جھوٹے پروپیگنڈے پر اکسانے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن لوگوں نے ان کی نفرت کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں