بھارت ایک جمہوری ملک ،یہاں الیکشن کے ذریعے ہی سرکار بنائی جاتی ہے 66

انکوری کے احکامات صادرکئے حقائق منظر عام پرآ ئینگے /روندررینا

سرینگر/ 18 نومبر/ جموںو کشمیر میں پرندے کاپرَبھی کٹ جائے دکھ اور درد ہوتاہے حیدر پورہ انکوٹر کی تحقیقات گورنر نے احکامات صادرکرنے کاعندیہ دیتے ہوئے بی جے پی کے سٹیٹ پریذیڈنٹ نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے اسلحہ وگولہ بارود جموںو کشمیر پہنچانے کی برپور کوشش ہورہی ہے اور عسکریت کوفروغ دینے کے ضمن میں کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجارہاہے تحقیقات ہی یہ ثابت کریگا کہ کون عسکریت کے ساتھ منسلک تھایانہیں ۔اے پی آئی کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے سٹیٹ پریذیڈنٹ روندررینا نے حیدرپورہ جھڑپ کے بارے میں زررائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ جموںو کشمیر میں امن ترقی اور خوشحالی ہرایک شہری کے لئے لازمی ہے تاہم ہمسایہ ملک پاکستان کی جانب سے جموں وکشمیر میں امن ترقی اور خوشحالی کو نہ توپنپنے دیاجارہاہے اور نہ ہی لوگوں کوسکون کے ساتھ زندگی گزارنے کاموقع فراہم کیاجارہاہے اگر چہ پاکستان کے تمام ارادوں کوخاک میں ملایاجارہاہے تاہم ا سکے باوجود جموںو کشمیرمیں امن کودرہم برہم کرنے کے لئے اسلحہ وگولہ بارو دپہنچانے اور عسکریت کومضبوط بنانے کی برپور کوششیں ہورہی ہیں ۔سٹیٹ پریزیڈنٹ نے حید رپورہ جھڑپ میں جھڑپ کے دوران تین عام شہریوں کی ہلاکتوں کے بعد ان کے لواحقین کی جانب سے پولیس پرجو الزامات لگائے جارہے ہیں کے بارے میںپوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ جموںو کشمیرکے لیفٹننٹ گورنر نے جوڈیشری ایڈشنل جج کی سربراہی میں انکوری کے جو احکامات صادرکئے ہے تحقیقات کے بعد کون ملوث ہے کون نہیں پولیس کی کارروائی صحیح ہے یاغلط سب کچھ سامنے آ ئیگا۔ انہوںنے لواحقین کے الزامات پرکچھ کہنے سے معذرت ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ لیفٹنننٹ گورنرکی جانب سے احکامات صادرہونے کے بعد انتظار کیاجانا چاہئے اور اگر کہی قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو وہ بھی سامنے آئیگا قانون سے بڑ ھ کرکوئی نہیں ہے سبھی کوقانون کے ماتحت رہناہوگا سٹیٹ پریذیڈنٹ نے کہا کہ جموں وکشمیرمیں امان ترقی اور خوشحالی کے لئے مرکزی حکومت برپوراقدامات اٹھارہے ہے تاہم ہمسایہ ملک کویہ سب راس نہیں آ رہاہے ۔کانگریس پارٹی کے بیس لیڈروں کی جانب سے اپنے عہدوں سے مستفی ہونے اور بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں روندررینا نے کہا کہ غلام نبی آزاد نے پچاس سا ل تک کانگریس کی خدمات کی کانگریس اس کوعزت ووقار دینے میںناکام ثابت ہورہی ہے اور دوسرے لیڈروں کارکنوں کی بات ہی نہیں کی جاسکتی ۔انہوںنے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے دروازے کھلے ہے جب دل ملتے ہے تو راہیں اور بھی کھلتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں