ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت،.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی.

کرونا وائرس کے بیماری کے تیور مسلسل سخت ہوتے جارہے ہیں لوگ غیرسنجیدگی کامظاہراہ ناکریں

   102 Views   |      |   Sunday, May, 22, 2022

کورونا کے کیسوں میں اضافہ کیساتھ ہی شفایابی کا سلسلہ بھی تیز

سرکار گائڈئد لائن کوعملانے کے لئے اپنے اختیارات استعمال کرے لوگ تعاون فراہم کریں/ ماہرین
سرینگر/ 18 نومبر/ جموں وکشمیر میں بالعموم اور وادی کشمیر میں بالخصوص وبائی بیماری کے تیور سخت ہونے کاماہرین نے عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ بخار زکام اور دوسری بیماریوں کے سلسلے میں بیماروں کی ایک بڑی تعداد سرکاری اسپتالوں کارخ کررہی ہے جبکہ کروناوائرس کی وبائی بیماری کے ٹیسٹوں میں اضافہ ہوتا جارہاہے اور کرونا وائرس وبائی بیماری سے نمٹنے کیلئے جواسپتال قائم کئے گئے ہے وہاں بڑی تعداد میں بیماروں کوداخل بھی کیاجارہاہے اگر چہ شفایاب ہونے والوں میں کمی ہوئی ہے وائر س تیزی کے ساتھ پھیلنے کے امکانات کوخارج نہیں کیاجاسکتا سرکار گائڈلائن پرعمل کرانے کے لئے اقدامات اٹھائے اورلوگ گائڈ لائن پر عمل کرکے اپنی زندگی کووبائی بیماری سے دور رکھے جان ہے تو جہاں بھی ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق ماہرین نے اس بات کاا نکشاف کیاہے کہ وادی کشمیرمیں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلے جانے کے بعد کئی طرح کی بیماریاں پھوٹ پڑی ہے اور بڑی تعداد میں زکام بخار کی بیماری میں مبتلاہونے کے بعد لوگ سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں کورُخ کررہے ہے۔ ماہرین کے مطابق کروناوائرس وبائی بیماری کے سلسلے میں ہردن جو مثبت ٹیسٹ سامنے آ رہے ہیں ان میں مسلسل اضافہ ہورہاہے اور اس وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے جو اسپتال قائم کئے گئے ہے وہاں بیماروں کوداخل بھی کیاجاتاہے اور اور اس وبائی بیماری میں مبتلا افراد صحت یاب ہورہے ہیں تاہم جس تیزی کے ساتھ کرونا وائرس کی بیماری پھیل رہی ہے اس سے صاف ظاہرہوتاہے کہ لوگوں کواحتیاط برتنا چاہئے سرکارکی ذمہ داری ہے کہ وہ گائڈلائن پرعملدرآمد کرنے کے لئے سختی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں اورلوگوں کی ذمہ داری ہے کہ و قوائد وضوابط کواپنانے اور اسپرعمل کرنے کے لئے اپنے آپ کوسامنے لائے تب جاکرلوگوں کواس وبائی بیماری سے محفوظ رہنے کاموقع فراہم ہوگا ۔ماہرین نے کہا کہ ہربار اس بات کی تلقین کی جاتی ہے کہ وبائی بیماری ختم نہیں ہوچکی ہے جو انسان لپیٹ میں آتاہے اسکے بچنے کے بہت کم چانس باقی رہتے ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگ ٹیکہ لگانے اور گائڈ لائن پرمن وعن عمل کرنے کے لئے اپنے ذمہ داریوں کااحساس کرے جان ہے تو جہاں ہے اس کو ذہین میں رکھے ۔

متعلقہ خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت، اور رہبر کھیل کے تحت ہوئیں تعیناتیوں.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کچھ نیچے درج کیا گیا.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں پلوامہ/ تنہا ایاز/ جنوبی ضلع پلوامہ.

سرینگر /21مئی // این این این سرینگر جموں شاہراہ پر خونی نالے کے قریب زیر تعمیر ٹنل مہند م ہونے کے بعد لاپتہ مزدوروں.

صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے آج نٹی محلہ میر بحری کلان رینہ واری (ڈل) جاکر وہاں گذشتہ.