55

اروناچل پردیش میںآئی اے ایف کا

ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ اور عملہ محفوظ

سرینگر/18نومبر/اروناچل پردیشن میں بھارتی فضایہ کا ایک ایم آئی 17ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا جس میں پائیلٹ اور دیگر عملہ سوار تھا تاہم سبھی لوگ محفوظ ہیں۔ ادھر دفاعی ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔ خوش قسمتی سے ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں پائلٹ اور عملے کے تین ارکان محفوظ ہیں۔ ہندوستانی فضائیہ نے یہ اطلاع دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کافی عرصے سے استعمال میں نہیں تھا۔ جمعرات کو جب پائلٹ نے ٹیک آف کرنے کی کوشش کی تو وہ گر کر تباہ ہو گیا۔ واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں۔اس ضمن میں دفاعی ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے اور حادثے کے بعد کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں