ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

وادی میں سیاحوں کی تعداد میںاضافہ سیاحتی مقامات پر رونق لوٹ آئی

   93 Views   |      |   Wednesday, May, 25, 2022

وادی میں سیاحوں کی تعداد میںاضافہ سیاحتی مقامات پر رونق لوٹ آئی

ہاوس بوٹوں اور ہوٹلوں میں پیشگی بُکنگ ، سیاحت سے جڑے افراد میں خوشی کی لہر

سرینگر/18نومبر/وادی کشمیر میں گزشتہ تین برسوں میں سیاحتی سیکٹر کو کافی نقصان پہنچا ہے خاص کو کووڈ 19کے پیش نظر لاک ڈاون کے بعد کشمیر ٹورازم ٹھپ تھا تاہم امسال خاص کر سرماء میں سیاحوںکی بڑی تعداد وادی کارُخ کررہی ہے اور ان دنوں ہاوس بوٹوں ، ہوٹلوںاور دیگر رہائشی عمارتوں میں سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہے جس پر ٹورازم سے وابستہ افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں ’’ونٹر ٹورازم ‘‘سرمائی سیاحت کا سیزن شروع ہوچکا ہے اور وادی کے مختلف سیاحتی مقامات جن میں گلمرگ، سونہ مرگ ، مغل باغات ، جھیل ڈل میں سیاحوں کی کافی تعداد جارہی ہے اس کے ساتھ ساتھ پہلگام میں بھی ان دنوں غیر ملکی اور ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور یہاں کے تمام ہوٹل اور دیگر رہائشی عمارتیں بھر چکی ہیں جہاں پر اب جگہ نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ پیشگی بُکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ شہر آفاق جھیل ڈل اور نگین جھیلوں میں موجود ہاوس بوٹوں میں بھی سیاح کافی تعداد میں موجود ہیں اور اس کیلئے پیشگی بُکنگ کی جارہی ہے ۔ ادھر پہلگام میں کافی عرصہ بعد سرمائی سیزن شروع ہونے پر مقامی لوگوں اور سیاحت سے جڑے افراد ، تاجروں ، گھوڑے والوں ، پونے والوں ، ہوٹل اور رستوران مالکان نے مسرت کااظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تین برس بعد یہاں پر ایک بار پھر سرمائی سیاحتی سیزن شروع ہوچکا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ گزشتہ تین برسوں میں موسم سرماء میں یہاں پر کوئی نہیں آرہا تھا جس کے نتیجے میں لوگوں کو کافی ذہنی پریشانی لاحق تھی کیوں کہ پہلگام کی 90فیصدی آبادی سیاحت سے جڑی ہوئی ہے اور یہی ان کا روز گار ہے ۔دریں اثناء محکمہ ٹورازم کی جانب سے بھی سیاحت کو پروان چھڑانے کیلئے کئی طرح کے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.