جموں کشمیر میں علم کی سرزمین اور بین الاقوامی تجارتی ہب بنایا جارہا ہے 53

جموں کشمیر میں علم کی سرزمین اور بین الاقوامی تجارتی ہب بنایا جارہا ہے

میک ان جموں و کشمیر کے منتر کے ساتھ سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جا رہا ہے/لیفٹنٹ گورنر

سرینگر/18نومبر/لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے سرمایہ کاروں اور پروڈیوسروں کو جموں و کشمیر کی ترقی کے سفر میں شراکت دار بننے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں میک ان جموں و کشمیر کے منتر کے ساتھ سرمایہ کاری کو راغب کیا جا رہا ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے سے برآمدات دو سالوں میں 1,500 کروڑ روپے سے بڑھا کر 5,000 کروڑ روپے تک پہنچ جائیں گی۔ایل جی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں صنعتی انقلاب لانے کے ساتھ ساتھ ریاست کو علم کی سرزمین اور بین الاقوامی تجارت کے نقشے پر لانے کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ 27 مہینوں میں سماجی اور اقتصادی میدان میں کافی ترقی ہوئی ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سرمایہ کاروں اور پروڈیوسروں کو جموں و کشمیر کی ترقی کے سفر میں شراکت دار بننے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں میک ان جموں و کشمیر کے منتر کے ساتھ سرمایہ کاری کو راغب کیا جا رہا ہے۔ یہ الفاظ لیفٹیننٹ گورنر نے بدھ کو جموں کنونشن سنٹر میں انجینئرنگ ایکسپورٹ پروموشن کونسل نارتھ زون کے ایوارڈز پیش کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ترقی کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے سے برآمدات دو سالوں میں 1,500 کروڑ روپے سے بڑھا کر 5,000 کروڑ روپے تک پہنچ جائیں گی۔انجینئرنگ ایکسپورٹ پروموشن کونسل انڈیا کے زیر اہتمام 50ویں ایڈیشن کی تقریب تقسیم انعامات میں ایل جی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں صنعتی شعبہ ایک تبدیلی سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے کاروباری شعبے میں بنیادی ڈھانچے اور اصلاحات کے عمل کا مرحلہ تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ دس مہینوں میں 29 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں صنعتی انقلاب لانے کے ساتھ ساتھ ریاست کو علم کی سرزمین اور بین الاقوامی تجارت کے نقشے پر لانے کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ 27 مہینوں میں سماجی اور اقتصادی میدان میں کافی ترقی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ لینڈ بینک بنا کر سرمایہ کاروں کو پرکشش صنعتی مراعات سے راغب کیا جا رہا ہے۔ خود انحصار ہندوستان کے مقصد کو حاصل کرنے میں انجینئروں اور برآمد کنندگان کا اہم رول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں