ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

حید ر پورہ واقعہ کے خلاف عمر عبد اللہ کا احتجاجی دھرنا

   103 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

ہمیں کرگل اور لیہہ کے لوگوں سے سبق سیکھنا چاہئے

نعشیں لواحقین کو سپرد کی جائیں،کہاآج تک سمجھ نہیں آیا کہ ہائی بریڈ عسکریت کیا ہے

سرینگر/18نومبر/حید ر پورہ سرینگر جھڑپ میں مارے گئے شہریوں کی قبر کشائی کرکے ان کی نعشیں لواحقین کو سپرد کی جائے گا مطالبہ کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور جموں کشمیر کے سابق وزیراوعلیٰ عمر عبد اللہ نے کہا کہ لیفٹنٹ گورنر کی جانب سے تحقیقات کے احکامات کا کوئی مطلب نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ رہنے کے دوران میں نے کئی یونئی فائیڈ کمانڈ مٹینگوں کی صدارت کی تاہم آج تک مجھے سمجھ نہیں آیا کہ یا ہائی بریڈ کیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق حیدر پورہ سرینگر میں شہری ہلاکتوں کے خلاف سونہ وار میں نیشنل کانفرنس کے نائن صدر عمر عبد اللہ نے دیگر پارٹی لیڈران و کارکنان کے ہمراہ احتجاجی دھرنا دیا ۔ جس دوران انہوں نے مطالبہ کیا کہ حیدر پورہ سرینگر جھڑپ کے دوران مارے گئے بے گناہ شہریوںکی قبر کشائی کرکے ان کی نعشیں لواحقین کو سپر د کر دی جائے ۔ شہری ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ دھرنے پر بیٹھ گئے تھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے ہلاک کیے گئے شہریوں کی لاشوں کو ان کے اہل خانہ کے سپرد کیا جائے جو کہ انتطامیہ نے قبول کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دھرنا دینے کا نہیں بلکہ دوسرے دروازے کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن کل شام جس طرح مہلوکین کے خاندانوں کے ساتھ سلوک کیا گیا، میں خود پر قابو نہیں رکھ سکا اور اپنی آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایل جی منوج سنہا نے انکوائری کا حکم دیا ہے اور انہیں امید ہے کہ جانچ حقیقت کو ثابت کرے گی اور شفاف طریقے سے ہوگی۔ جموں کشمیر پولیس نے خود اعتراف کیا ہے کہ شہری کراس فائر میں مارے گئے تھے۔ میں چاہتا ہوں کہ ان کی لاشیں ہندواڑہ سے نکالی جائیں اور انہیں آخری رسومات کے لیے ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا جائے۔ ہائی بریڈ عسکریت پسندوں کے بارے میںپوچھے گئے ایک سوال کے جواب میںعمر عبد اللہ نے کہا کہ جب وہ سابقہ ریاست کی سربراہی کر رہے تھے تو انہوں نے یونی فائیڈ میٹنگوں کی کئی بار صدارت کی ہے۔لیکن میں نے بہت سی انٹیلی جنس رپورٹس پڑٰی ہیں اور میں دنیا بھر میں ہونے والے واقعات کو دیکھتا ہوں لیکن میں نے ہائبرڈ عسکریت پسندوں کے بارے میں نہیں سنا۔ کچھ مجھے سمجھائیں کہ اس کا کیا مطلب ہے۔

متعلقہ خبریں

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.

سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.