ضلع ہسپتال پلوامہ میں خاتون کا کامیاب آپریشن 51

ضلع ہسپتال پلوامہ میں خاتون کا کامیاب آپریشن

مریضہ کے پیٹ سے 5۔3 کلو گرام لوتھڑا ماس نکالا گیا۔

پلوامہ/ تنہا ایاز/ ضلع ہسپتال پلوامہ میں خاتون کا کامیاب آپریشن کر کے مریضہ کے پیٹ سے 5۔3 کلو گرام لوتھڑا ماس نکالا گیا۔خاتون کا نازک حالت میں کامیاب آپریشن انجام دینے پر جموں کشمیر سیول سوسائٹی فورم کے چیف پیٹرن فیاض اندرابی نے ہسپتال انتظامیہ کو باد پیش کی عوامی حلقوں نے ڈاکٹروں اور ہسپتال عملے کی سراہنا کی۔ تفصیلات کے مطابق پلوامہ ہسپتال میں گزشتہ دنوں ایک 55 سالہ خاتون جو ذیابیطس سے بھی دو چار تھی ایمرجنسی نازک حالت میں پیٹ میں شدید درد کے ساتھ ہسپتال میں داخل کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق مریضہ کی حالت کو دیکھتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تشکیل دی۔ ڈاکٹروں نے اسکا معائنہ کرنے کے بعد پایا کہ خاتون کے جسم کے اندر ایک بڑا لوتھڑا (mass ) ہے.ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بی ایس تولہ نے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ڈاکٹر محمد ایوب، ڈاکٹر انجم، ڈاکٹر یوسف ڈاک اور ڈاکٹر سعید مشتاق کی سربراہی میں تشکیل دی۔پیرا میڈیکل ٹیم میں ٹیکنالوجسٹ عابد یوسف، رافعہ جان، ایم امین فیاض اور دیگر شامل تھے۔معلوم ہوا ہے کہ مریضہ کا آپریشن اسپتال میں داخل ہونے کے کچھ ہی گھنٹوں کے اندر کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے خاتون مریض کے جسم سے 5۔3 کلو گرام لوتھڑا ماس (gangrenous mass) نکال کر کامیاب آپریشن انجام دیا۔ نازک حالت میں خاتون مریض کا کامیاب آپریشن انجام دینے پر عوامی حلقوں نے ڈاکٹروں اور ہسپتال عملے کی سرہانہ کی۔اس دوران جموں کشمیر سیول سوسائٹی فورم کے چیف پیٹرن فیاض اندرابی نے ہسپتال انتظامیہ کو باد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں