پالپورہ اور گاندربل میں مرد اورخاتون کی لاش برآمد 106

منظور احمد میر کا سڑک حادثے میں انتقال

اندر کلچرل فورم سوناواری کشمیر کا اظہار رنج و غم

سر ینگر / 17 نومبر// اندر کلچرل فورم سوناواری کشمیر نے فورم کے اہم رکن منظور احمد میر ولد غلام محمد میر کی چنانی جموں میں دلدوز سڑک حادثے میں ان کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منظور احمد کی موت نہ صرف فورم بلکہ پورے علاقہ سوناواری کیلے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اندر کلچرل فورم سوناواری کشمیر کے صدر سلیم یوسف چلکی نے منظور احمد کی موت پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منظور احمد علاقہ سوناواری میں ہردلعزیز شخصیت کے مالک تھے۔ منظور احمد نے اپنی مختصر زندگی میں کئی ایک سٹیج شوز میں اہم کردار نبھانا کر اپنی بہترین صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کیا۔ حال ہی میں مانسبل میں منعقدہ ڈرامہ فیسٹیول میں منظور احمد نے کشمیری ڈرامہ کاش میر پارک میں باغبان کا کردار نبھا کر داد تحسین حاصل کی۔ سلیم یوسف نے کہا کہ منظور احمد میر کی وفات سے جو انخلا پیدا ہوا اس کا پر ہونا انتہائی مشکل ہے۔ فورم کے صدر سلیم یوسف نے مرحوم کی جنت نشینی اور لواحقین و پسماندگان بالخصوص منظور احمد کے برادران کفایت حسین میر، شبروز احمد میر اور دیگر عزیز و اقارب کے صبر جمیل کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں