86

رواں برس کے آخرتک جموں وکشمیر میں35ہزا ر کروڑ کی سرمایہ کاری ہوگی

25ہزار کروڑ کے پرپوزل موصول آنے والے دنوں کے دوران تمام اقدامات اٹھائے جائینگے۔ لیفٹننٹ گورنر

سرینگر/ 17 نومبر/رواں برس کے آخرتک جموں وکشمیر میں35ہزار کروڑکی سرمایہ کاری کا عندیہ دیتے ہوئے جموں وکشمیر کے لیفٹننٹ گورنر نے کہا کہ 25ہزار کروڑ روپے سرمایہ کاری کے بارے میں پہلے ہی پرپوزل موصول ہوئے ہے 17ہزار کروڑ سرمایہ کاری کے لئے آنے والے دنوں کے دوران باضابطہ طور پراقدامات اٹھائے گئے ہے اور جموں وکشمیر میں سرمایہ کاری کے لئے چھ ہزار کنال اراضی کوبھی مختص رکھاگیاہے تین ہزار کنال اراضی فراہم کی گئی ہے اور مزیداراضی فراہم کرنے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔اے پی آئی کے مطابق جموںو کشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کے امکانات اس وقت روشن ہوگئے جب نئی دہلی میں وزیرخزانہ نرمالہ سیتارمن صنعتوں نے مرکزی وزیروزارت داخلہ کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس کے دوران جموں وکشمیرکے لیفٹننٹ گورنرمنوج سنہا نے اس بات کا انکشاف کیاکہ جموںو کشمیرمیں بیرونی سرمایہ کاری اور صنعتوں کاانقلاب لانے کے لئے جموںو کشمیرسرکار نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہے ۔لیفٹننٹ گورنر نے انکشاف کیاکہ 25ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری رواں برسے آخرتک یاسال2022-23مالی بجٹ منظورہونے سے پہلے عمل میں لائی جائیگی اور ا س سلسلے میں تمام قوائدوضوابط کوآخری شکل دی جارہی ے ۔لیفٹننٹ گورنر نے کہا کہ 25ہزارکروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے سلسلے میں تمام دستاویزات پرپوزل مکمل کرلیے گئے ہے اور 17ہزار کروڑ کیس درمایہ کاری کے ضمن میں آنے والے دنوں کے دوران اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔لیفٹننٹ گورنر نے مرکزی وزیر خزانہ کی سربراہی میں ہونے والی میٹنگ کے دوران اس بات کابھی انکشاف کیاکہ جوں وکشمیر میں صنعتوں کاقیام عمل میں لانے کے لئے صنعتی کالونیوں قائم کی جارہی ہے اور اس کے لئے چھ ہزار کنال اراضی مختص کی گئی ہے تین ہزار کنال کی الرٹ منٹ کردی گئی ہے اور مزید تین ہزارکی اراضی صنعتوں کاقیام عمل میں لانے اور سرمایہ کاری کرنے والوں کوفراہم کی جائیگی ۔انہوںنے کہا کہ آنے والے دنوں کے دوران جموں وکشمیر میں مقامی سرمایہ کاروں اور صنعتوں کاقیام عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ بیرونی سرمایہ کاروں کوباضابطہ طور پرحکومت کی جانب سے وہ تمام سہولیت دستاویزات فراہم کی جارہی ہے جو اس مقصدکے لئے تیار کی گئی ۔انہوںنے کہا کہ جموںو کشمیر میںصنعتوں اور سرمایہ کاری کے سلسلے میں سرکار تمام دستاویزات کا سنجیدگی کے ساتھ غور کررہی ہے کئی دستاویزات اورالرٹ منٹ جلد ہی الرٹ کئے جارہے ہے اور اس ضمن میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے ۔لیفٹننٹ گورنر نے کہاکہ اب مقامی سطح پربھی سرمایہ کاری کے لئے روحجان بڑھ رہاہے جوایک خوش آئینداقدام ہے صنعتوں کا قیام عمل میں لانے سے نہ صرف معاشی اور اقتصادی بد حالی پرقابو پانے میں موقع ملے گابلکہ اس سے بیروزگاری کوکم کرنے میں بھی سرکار کوبر پورتعاون ملے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں