کورونا کے کیسوں میں اضافہ کیساتھ ہی شفایابی کا سلسلہ بھی تیز 94

کرونا کے تیور سخت :جموں میں شبانہ کرفیو پھر سے نافزکرنے کافیصلہ

سرینگر/ 17 نومبر/کرونا وائرس کے تیور پھر سے سخت ہونے کے بعد جموں صو بہ کی انتظامیہ نے رات کاکرفیو پھر سے نافز کرنے کافیصلہ کیاہے اور اس سلسلے میں صوبائی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنروں ڈویژنل مجسٹریٹوں تحصیلداروں نائب تحصیلداروںکوہدایت کی کہ وہ رات کے کرفیو پرعمل در آمد کرنے کے لئے سختی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اے پی آئی نمائندے کے مطابق کروناوائرس وبائی بیماری کے تیور جموںو کشمیر میںایک دفع پھر سے سخت ہونے کے امکانات کومد نظررکھتے ہوئے جموں کی صوبائی انتظامیہ نے صوبہ کے بڑے شہروں قصبوں اور دیہی علاقوں میں رات کاکرفیو پھر سے نافز کرنے کافیصلہ کیاہے اور اس سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے احکامات بھی صادرکئے گئے ہے کرفیوشام 8بجے سے صبح چھ بجے تک نافزرہے گا اور اس دوران کاروباری سرگرمیاں گاڑیوں کی آمدرفت معطل رہے گی اور لوگوں کو اپنے گھروں سے باہر آنے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم ضروری خدمات انجام دینے والے ادارے رات کے کرفیوسے مسننثٰی رہے گے صوبائی انتظامیہ نے تمام ڈپٹی کمشنروں ڈویژنل مجسٹریٹوں ایگزیکٹیو مجسٹریٹوں نائب تحصیلداروں کوہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میںرات کے کرفیونافزہونے کااعلان کرنے اور رات کے کرفیو کو کامیاب کرنے کے لئے سختی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں