ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

جموں سرینگر شاہراہ پر 198حادثات 50افرادلقمہ اجل 250زخمی

   116 Views   |      |   Sunday, May, 29, 2022

پانچ برسوں کے دوران پندرہ سو سے زیادہ حادثات رونماء 350سے زیادہ افراد ہلاک اور دوہزار سے زیادہ زخمی

سرینگر/ 17 نومبر/ جموں سرینگر شاہراہ موت کاکنواں ثابت ہوتا جارہاہے اوسط ًدو سو سے زیادہ سڑک حادثات میں 50افرادکی جانیں ضائع اور 250کے قریب رواں برس کے نو ما ہ کے دوران زخمی ہوئے۔اے پی آئی کے مطابق جموں سرینگر شاہراہ پرٹریفک حادثات نہ تھمنے والاسلسلہ جاری رواں برس کے نوماہ کے دوران شاہراہ پر198ٹریفک حادثات رونماء ہوئے جن میں 50افرادلقمہ اجل اور 250کے قریب زخمی ہوئے۔کوئی دن ایسا نہیں گزرتا ہے جب اس شاہراہ پرسڑک حادثات میں معصوم جانوںکے ضائع ہونے کی خبریں ناآتی ہواور اس خونین رقص کوروکنے کے لئے حکام مکمل طور پرناکام ثابت ہوگئے ہے ۔رامبن ضلع میں سڑک حادثات رونماء ہونے کااندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ پچھلے پانچ برسوں سے یعنی 2017سے اب تک ایک ہزار 54حادثات ہوئے اور ایک ہزار 377زخمی ہوئے ۔محکمہ ٹریفک کے اعدادشمار کے مطابق رواں سال کے صرف نوماہ کے دوران اس شاہراہ پر198سڑک حادثات رونماء ہوئے جن دوران 51لوگوں کی جانیں ضا ئع ہوئی اور 202 افرادزخمی بھی ہوئے محکمہ کے مطابق2020میں دوسوسڑک حادثات کے دوران 51افرادجانبحق اور 242زخمی ہوئیے سال2019میں 266حادثات رونماء ہوئے جن کے دوران 91 لو گوں کی مو ت 313زخمی ہوئے 2018میں 269سڑک حادثات کے دوران 79 کی موت زخمی ہوئے 337زخمی ہوئے سال 2017میں 2021سڑک حادثات کے دوران کے دوران 71لوگوں کی موت اور 283 زخمی اس طرح ایساکوئی سا ل نہیں گزرا جب جموں سرینگرشاہراہ میں انسانی جانیں ضا ئع نہیں ہوئی ۔اس سال جنوری کے مہینے میں 13سڑک حادثات کے درران ایک شہری کی موت 17زخمی ہوئے فروری کے مہینے میں دس سڑک حادثات کے دوران ایک کی موت چھ زخمی ہوئے مارچ کے مہینے میں تیس سڑک حادثات چار افرادکی موت اورتیس زخمی اپریل کے مہینے میں 29سٹرک حادثات چھ افرادلقمہ اجل 19زخمی مئی کے مہینے میں 22سڑک حادثات 24زخمی ہوئے جون کے مہینے میں24سڑک حادثات دس لوگوں کی موت 32زخمی ہوئے جولائی کے مہینے میں تیس سڑک حادثات کے دوران 14افراکی جانیں ضائع ہوئی اور اگست میں 17سڑک حادثات ایک شہری ہلاک 14زخمی ہوئے محکمہ کے اعدادشمار کے مطابق ستمبر کے مہینے میں 23 سڑک حادثات کے دوران چار شہری موت کی منہ میں چلے گئے اور بیس زخمی ہوئے جموں سرینگرشاہرا پران حادثات میں اکثروبیشتر ٹریفک قوانین کاردعمل بتایاجارہاہے ۔محکمہ ٹریفک کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے جانے واے گاڑیو ںکے ڈرائیوروں کے خلاف 31ہزار 393 چالان کئے گئے اس طرح شاہراہ پر849چالان کاٹے گئے ۔محکمہ ٹریفک کے مطابق اکثر وبیشتر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے لوگوں کی جانیں ضائع ہورہے ہیں اوراسطرح کے واقعات پرقابوپانے کے لئے مزیداقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.