لیفٹننٹ گورنر نے تحقیقات کرنے اور نعشیں لواحقین کو سونپ دینے کایقین دلایا /ڈاکٹرفاروق عبداللہ
سرینگر/ 17 نومبر/حیدر پورہ جھڑپ کے دوران دو عام شہریوں کی مزمت کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور جموں کشمیرکے سابق وزیراعلی نے انکشاف کایہ مرکزی وزیرانتظام علاقے کے لیففٹنٹ گورنرنے انکشاف کیاکہ ہلاکتوں کی تحقیقات کرائی جائیگی اور ان کی نعشیں لواحقین کوسونپ دینے کے احکامات اٹھائے جائینگے ۔اے پی آ ئی کے مطابق نیشنل کانفرنس کے صدر جموںو کشمیرکے سا بق وزیراعلیٰ اور سرینگر بڈگام گاندربل حلقے کے ممبرپارلیمنٹ ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے حید رپورہ جھڑپ کے تحفوظات کااظہار رکرتے ہوئے ڈاکٹرمدثرگل اور تاجر الطاف احمدبٹ کی ہلاکتوں کی شدید الفاظ میںکرتے ہوئے مزمت کرتے ہوئے انکشاف کیاکہ شہری ہلاکتوں کے سلسلے میں مرکزی زیر انتظام علاقے جموںو کشمیرکے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہاکیساتھ رابطہ قائم کیااور لیفٹننٹ گورنر نے انہیں اس بات کایقین دلایاکہ حید رپورہ جھڑپ میں تاجر اور ایک ڈاکٹرکی ہلاکت کے معاملے میں کاعوامی تعصرات اور لواحقین کے خیالات کابغور جائزہ لے رہے ہیں اس معاملے کی برپورتحقیقات شفاف بنیادوں پرکرائی جائیگی اور اس سلسلے میں کچھ بھی چھپایا نہیں جائیگا حقائق جوبھی ہونگے انہیں سامنے لایاجائے اور تحقیقات جلدسے جلد شروع کی جائیگی جبکہ صوبائی انتظامیہ نے پہلے ہی سٹ کے ذریعے تحقیقات کرانے کے اقداما ت بھی اٹھائے ہیں۔ نیشنل کانفرنس صدرکے مطابق لیفٹننٹ گورنر نے یقین دلایا کہ حیدپورہ جھڑپ کے دوران جودو عام شہری مارے گئے ہے ان کی نعشیں ان کے لواحقین کوسونپ دی جائیگی تاکہ وہ ان کی آخری رسومات مزہبی طور طریقے سے اداکرسکے ۔ادھرپارٹی کے نائب صدر عمرعبداللہ نے جموں کشمیرکی صورتحال کو نازک قرار دیتے ہوئے حیدرپورہ میں دو عام شہریوںکی ہلاکت کے سلسلے میں جموںو کشمیر سرکار سے جوڈیشری تحقیقات کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹراور تاجر کی نعشیں ان کے لواحقین کوسونپ دی جائے تاکہ وہ ان کی آخری رسومات اداکرسکے ۔
