ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

ہلاکتوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کامطالبہ:ڈاکٹر فاروق

   108 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کا اظہارِ تعزیت

مہلوکین کو زبردستی دفن کرنا انسانیت کیخلاف جرم:عمرعبداللہ

سری نگر:۱۷،نومبر//جموں وکشمیرنیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا سے بات کی اور شہری ہلاکتوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے اپنے مطالبے کو دہرایا۔ے کے این ایس کے مطابق سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے الطاف اورمدثر کی لاشوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کرنے میںلیفٹنٹ گورنر منوج سنہا سے مداخلت کی بھی درخواست کی۔ این سی نے بتایاکہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے بات چیت کے دوران لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے متاثرہ خاندانوں کے مطالبات پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اُدھر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمرعبداللہ نے سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر کئے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ مدثر گل کوجنگجو یاOGWکے طور پر بدنام کرنا کافی برا ہے لیکن لاشوں کو اٹھا کر شمالی کشمیر میں زبردستی دفن کرنا انسانیت کے خلاف جرم ہے۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ الطاف اورمدثرکی لاشیں لواحقین کو واپس کی جائیں تاکہ ان کی تدفین کی جا سکے۔ یہ صرف ایک ہی چیز ہے اور یہ صرف ایک انسانی کام ہے۔ع مرعبداللہ نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ پولیس نے اعتراف کیا کہ وہ عمارت کے مالک (الطاف) اور کرایہ دار (مدثرگل) کو عمارت میں لے گئے اور اُنہیں دروازے پر دستک دینے کے لئے استعمال کیا۔عمرعبداللہ نے سوال کیاکہ پھر ان لوگوں کو جنگجو کیسے کہا جا سکتا ہے؟ وہ عام شہری ہیں جو اس لئے مارے گئے کیونکہ انہیں نقصان پہنچایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.