ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

نقب زنی میںملوث دو ملزمان کو مالہ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا سرینگر //15مئی.

سی یو ای ٹی کے ذریعہ گریجویشن میں فارم داخل کرنے کی 22؍ مئی آخری تاریخ سرینگر.

پولیس نے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی سرینگر.

انٹلی جنس ایجنسیوں کے پیشگی الرٹ کے بعدجموں وکشمیرمیں سرحد وںپرفوج ونیم فوجی دستوںکی اضافی چوکسی

   101 Views   |      |   Wednesday, May, 18, 2022

اْوڑی سیکٹر میں دوران شب دراندازی کی کوشش،علاقہ میں تلاشی شروع

پونچھ میں LOC کیساتھ واقع جنگل میں تباہ کن آگ، بارودی سرنگیں پھٹ گئیں، آگ بجھانے کی کارروائی جاری

بارہمولہہ ،پونچھ:۱۷،نومبر:انٹلی جنس ایجنسیوں کی پیشگی وارننگ کے چلتے بھاری برف باری ہونے سے قبل جموں وکشمیر لائن آف کنٹرول او ربین الااقوامی سرحد پر دراندازی کی کوششوںمیں اضافہ ہوسکتا ہے ،سیکورٹی فورسزنے دعویٰ کیاکہ منگل اوربدھ کی درمیانی رات شمالی ضلع بارہمولہ کے اوڑی سیکٹرمیں سرحدپار سے جنگجوئوںکی جانب سے کی گئی دراندازی کی ایک کوشش کوناکام بنایاگیا،جسکے بعدنزدیکی علاقوں میں بڑے پیمانے پرتلاشی کارروائی شروع کردی گئی ۔اس دوران صوبہ جموں کے سرحدی ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ واقع جنگل میں لگی ایک تباہ کن آگ کے بعدیہاں بارودی سرنگیں پھٹ جانے کاسلسلہ شروع ہوگیا،اوریہاں صورتحال پرقابوپانے کیلئے فوج اوربی ایس ایف کے دستے آگ بجھانے کیساتھ ساتھ سرحد پرکڑی نظر رکھے ہوئے ہیں ،کیونکہ سیکورٹی فورسزکوسرحدپار سے دراندازی یاکسی اورحرکت کااندیشہ لاحق ہے۔جے کے این ایس کے مطابق شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ اوڑی سیکٹر میں بدھ کو علی الصبح سے فوج کی طرف سے ایک بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی۔دفاعی ذرائع نے بتایاکہ علاقے میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے بعد تلاشی شروع کی گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایل او سی پر تعینات فوج کے دستوں نے اوڑی سیکٹر میں ریوند نالہ میں دھولنجا پوسٹ کے قریب دوران شب سرحدپار دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا جس کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کی گئی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ منگل کورات دیر گئے جب دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا تو یہاں جنگجوئوں اورسیکورٹی فورسزکے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔دفاعی ذرائع نے بتایاکہ گزشتہ رات اوڑی سیکٹرمیں لائن آف کنٹرول کے نزدیک مشتبہ نقل و حرکت پر فائرنگ کی گئی،اور اب علاقے کی تلاشی لی جا رہی ہے۔اس دوران صوبہ جموں کے سرحدی ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ واقع جنگل میں لگی ایک تباہ کن آگ کے بعدیہاں بارودی سرنگیں پھٹ جانے کاسلسلہ شروع ہوگیا،اوریہاں صورتحال پرقابوپانے کیلئے فوج اوربی ایس ایف کے دستے آگ بجھانے کیساتھ ساتھ سرحد پرکڑی نظر رکھے ہوئے ہیں ،کیونکہ سیکورٹی فورسزکوسرحدپار سے دراندازی یاکسی اورحرکت کااندیشہ لاحق ہے۔بدھ کو سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آگ سرحد پار سے خشک جھاڑیوں سے شروع ہوئی اور منگل کی شام تک یہ آگ لائن آف کنٹرول کے اس طرف پھیل گئی۔دفاعی ذرائع نے بتایاکہ سرحدکے اس جانب جنگل میں آگ لگنے کی وجہ سے بہت سی بارودی سرنگیں پھٹ چکی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فوج کے دستے آگ بجھانے میں مصروف ہونے کے ساتھ ساتھ سرحد پر بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ پاکستانی جانب سے کسی بھی ڈیزائن کو ناکام بنایا جا سکے۔ ذرائع نے کہاکہ یل او سی کے ساتھ نصب کچھ سیکورٹی اسباب کو بھی مبینہ طور پر جنگل کی آگ کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔قابل ذکر بات ہے کہ نٹلی جنس ایجنسیوں کی پیشگی وارننگ ہے کہ سردیوں کے موسم کے آغاز اوربھاری برف باری ہونے سے قبل سرحدپار سے دراندازی کی کوششوںمیںتیزی لائی جاسکتی ہے جبکہ خفیہ اداروںنے یہ بھی انکشاف کیاہے کہ دراندازی کے لئے جنگجو نئے راستے تلاش کررہے ہیں ۔دفاعی ذرائع کامانناہے کہ سرحدپار تقریباً300جنگجو دراندازی کیلئے لانچنگ پیڈ پر انتظار کر رہے ہیں۔جموں زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس مکیش سنگھ نے منگل کو پونچھ میں ایک سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی اور اپنے ماتحت افسروں سے کہا کہ وہ پاکستانی عناصر سے نمٹیں جو امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔خیال رہے 11، اکتوبر کو بھی بھاری ہتھیاروں سے لیس جنگجوئوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ایک شدید تصادم شروع ہوا۔راجوری پونچھ کی سرحد پر بھٹی دھریاں جنگلاتی پٹی میں انسداد بغاوت آپریشن میں2 جونیئر کمیشنڈ افسروں سمیت بھارتی فوج کے9 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

متعلقہ خبریں

نقب زنی میںملوث دو ملزمان کو مالہ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا سرینگر //15مئی //این این این// سوپور پولیس نے چوری کا.

سی یو ای ٹی کے ذریعہ گریجویشن میں فارم داخل کرنے کی 22؍ مئی آخری تاریخ سرینگر //15مئی //این این این مولانا آزاد نیشنل.

پولیس نے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی سرینگر //15مئی //این این این //جموں کے بانہال.

غلام رسول میرنئے ڈائریکٹر باغبانی کشمیر تعینات سرینگر //15مئی //این این این // جموں و کشمیر حکومت نے اتوار کو انتظامیہ.

کشمیری پنڈتوں کی وادی میں سیکورٹی اور دیگر مسائل پر ہوئی بات چیت پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی ملی ٹنسی نے ہندوؤں.