ممتاز شاعرناجی منور کے انتقال پرمختلف ادبی تنظیموں کا اظہار تعزیت 98

ممتاز شاعرناجی منور کے انتقال پرمختلف ادبی تنظیموں کا اظہار تعزیت

ہفت روزہ ندائے کشمیر
کشمیری زبان وادب کے مشہور و معروف ادیب، شاعر ناجی منور چند روز پہلے اس دارِ فانی سے رحلت کرگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ناجی منور درجنوں کتابوں کے مصنف تھے۔ کشمیری زبان وادب کےلیے ناجی صاحب کاانتقال پرملال بڑا نقصان ہے۔ اس سلسلے میں ہفت روزہ ندائے کشمیر کے سرینگر اور پلوامہ کے دفاتر میں معراج الدین فراز اور تنہا ایاز کی صدارت میں تعزیتی میٹنگیں منعقد ہوئیں ۔ جس میں مرحوم ناجی صاحب کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس موقعہ پر حاضرین نے ناجی صاحب کی زندگی پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا گیا کہ ہفت روزہ ندائے کشمیر کو یہ شرف حاصل ہے کہ پچھلے برس مرحوم ناجی صاحب کا ایک انٹرویو جو کہ سبزار احمد بٹ نے کیا تھااخبارِ ندائے کشمیر میںشائع ہوا ہے۔میٹنگ کے آخر پر ناجی صاحب کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی گئی ۔اور لواحقین خاص کر شفیع شوق صاحب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
مراز ادبی سنگم
ناجی منور کا شمار ان چند ادیبوں اور قلم کاروں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے مراز ادبی سنگم کی بنیاد 1972 عیسوی میں ڈالی تھی۔ ناجی منور نے مراز ادبی سنگم کو عروج پر لے جانے کیلئے ان تھک کوششیں کی۔ کشمیری زبان میں بچوں کے ادب کی بنیاد بھی ناجی منور نے ہی ڈالی۔ بچوں کے ادب پر ناجی منور کی اب تک 8 کتابیں شایع ہوئی ہیں۔ 2019 عیسوی میں ناجی منور کو ساہتیہ اکیڈمی نئی دہلی کی طرف سے بال پرسکار سے نوازا گیا۔ 2017 عیسوی میں مراز ادبی سنگم کی طرف سے انہیں شرف مراز سے بھی نوازا گیا۔ ناجی منور کا انتقال کشمیری زبان و ادب کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔مراز ادبی سنگم ناجی منور کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے دعاگو ہے کہ ﷲ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے۔ مراز ادبی سنگم کے جملہ اراکین لواحقین خاص کر ناجی صاحب کے برادر جناب پروفیسر شفیع شوق کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
ادبی مرکز کمراز
وادی کے معروف ادیب، شاعر، سکالر اور استاد ناجی منور انتقال کرگئے۔ اس سلسلے میں ادبی مرکز کمراز سے منسلک اکائی دایرہ ادب دلنہ نے ایک آن لاین ہنگامی تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا۔ اجلاس کی صدارت صدر دایرہ ادب جناب شاہد دلنوی نے کی۔ اجلاس میں ناجی منور کے انتقال کو کشمیری زبان و ادب کے لئے بڑا نقصان قرار دیا گیا۔ ناجی منور نے کشمیری زبان و ادب کی خدمات کے صلے میں درجنوں اعزاز حاصل کئے ہیں جن میں ساہتیہ اکادمی نئی دلی کا ایوارڈ بھی شامل ہے۔ اجلاس میں مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی اور پسماندگان خصوصن ناجی منور کے برادر ڈاکٹر شفیع شوق کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور دعا کی گئی کہ پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ بخشے۔اجلاس میں شوکت انصاری، شیر علی مشغول، علی محمد حسرت، ضمیر انصاری، تاثیر افضل اور جمیل انصاری نے شرکت کی۔تاثیر افضل میڈیا سیکریٹری
کشمیر رائٹرس فورم
کشمیر رائٹرس فورم بشمول تمام عہدادارن و اراکین کی ایک تعزیتی آن لائن میٹنگ فورم کے صدر اور سابقہ صدر ادبی مرکز کمراز جناب فاروق رفیع آبادی صاحب کی صدارت میں منعقد ہوئی۔میٹنگ میں جموں و کشمیر کے نامور کشمیری ادیب شاعر پروفیسر شفیع شوق صاحب کے برادر اکبر جناب ناجی منور صاحب جو کہ خود ایک نامور اعلی درجے کے شاعر اور ادیب تھے کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔میٹنگ میں فورم کے صدر جناب فاروق رفیع آبادی صاحب نے ناجی منور کی وفات کو کشمیری ادب اور شاعری کے لیے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا اسکی خلا کو پر کرنے میں کئی صدیاں لگیں گے۔۔آخر پر مرحوم کے لیے دعا کی گئی کہ اللہ اسکی روح کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کریں ۔ مجروح کشمیری جنرل سیکرٹری کشمیر رائٹرس فورم
صدر نوو ادبی کاروان پلوامہ
کشمیری زبان وادب کے مشہور و معروف ادیب، شاعر، ترجمہ نگار، نقاد، محقق محترم المقام جناب ناجی منور دار فانی سے رخصت کرگئے۔ ناجی منور درجنوں کتابوں کے مصنف تھے۔ کشمیری زبان وادب کےلیے ناجی صاحب کاانتقال پرملال بڑا نقصان ہے۔ پروفیسر شفیع شوق کے غم میں نوو ادبی کاروان پلوامہ کے تمام ممبران برابر شریک ہیں۔ خدا تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے. اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق بخشے.
کلچرل فورم کپوارہ کشمیر
کلچرل فورم کپوارہ کشمیر نے ریاست جموں و کشمیر کے بہت ممتاز ادیب،سکالر ، شاعر، ترجمہ کار ،نقاد اور کآشر ادبک تواریخ کے خالق جناب ناجی منور کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیاہے۔ وہ کل اللہ کو پیارے ہو گئے۔ انھوں نے بچوں کے لئے بہترین نظمیں تحریر کی ہیں۔ اُنہوں نے کشمیری زبان کے ادب کیلئے بہت کام کیا ہے۔ کشمیری زبان و ادب کو جو اس کے وفات ہونے سے نقصان ہوا اس کا پُر ہونا ناممکن ہے۔ کلچرل فورم کپوارہ کشمیر کے تمام ممبران اللّٰہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ اُنکو جنت افردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔۔ آمین
سجاد پرے سجاد۔۔میڈیا سیکرٹری
ادارہ تحقیق وادب جموں وکشمیر
ادارہ تحقیق وادب جموں وکشمیر،نے ریاست جموں و کشمیر کے مایہ ناز اور ممتاز ادیب،سکالر ، شاعر، ترجمہ کار ،نقاد اور کآشر ادبک تواریخ کے خالق جناب ناجی منور کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیاہے۔جناب ناجی منور آج اللہ کو پیارے ہوگئے ۔اپنے تعزیتی پیغام میں ادارے کے صدر اور ادبی مرکز کمراز کے سیکریٹری فاروق شاہین نےکہا کہ مرحوم ناجی منور تمام عمر کشمیری زبان وادب کی خدمت کرتے رہے ۔وہ رات ودن محنت کرکے کشمیری گرائمر ، کشمیری زبان وادب کی تاریخ اور تحقیق کے کاموں میں مسلسل مصروف رہے۔ انھوں نے کہا کہ ناجی منور اعلی پایہ کے دانشور اور ادیب تھے ۔وہ پروفیسر شفیع شوق کے برادر اکبر ہیں ۔دونوں بھائی پورے خلوص اور خاموشی کے ساتھ کشمیری زبان کی عظمت اور شان کو دوبالا کرنے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے ہیں۔ انھوں نے بچوں کے لئے بہترین نظمیں تحریر کرکے نام کمایا ۔کشمیری زبان کے طالب علموں کے لئے انھوں نے بہت سارا مواد تحریر کیا جو ان کی تعلیمی اور تدریسی ضروریات پورا کرنے کے لئے نہایت ہی اہم ہے۔ ادارہ تحقیق و ادب جموں وکشمیر کے عہدہ داران وارکان جن میں محمد اکرم پردیسی ،ایڈوائزر شیخ پرویز ،ایڈوائزر ڈار خورشید، نائب صدر محمد مشتاق، شفقت عزیز، روحان خورشید، رہبر ہلال ، ڈاکٹر عبداللہ شیدا، سیکریٹری نزیر سفلپوری، سوکریٹ گل، سکالروانی نزیر، حنا جان ،اور ترنم شاہین وغیرہ،اللہ پاک سے دعاگوو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس عطا کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ْآمین
نزیر سفلپوری،،،سیکرٹری
گلشن کلچرل فورم کشمیر
وادی کے معروف ادیب شاعر، محقق، اور دانشور ناجی منور اس دار فانی سے چل بسے۔ گلشن کلچرل فورم کشمیر سے وابستہ اراکین یہ خبر سن کر بے حد رنجیدہ ہوئے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین ثم آمین۔ گلشن بدرنی جنرل سیکریٹری گلشن کلچرل فورم کشمیر
کشمیری ادب کو ایک اور نقصان
کافی دُکھ ہوا جب ناجی منور صاحب کے رحمت حق ہونے کے خبر ریڈیو سے نشر کی گئی۔ میں ذاتی طور ناجی صاحب کو گذشتہ دو دہائیوں سے بھی زیادہ ہی عرصہ سے جانتا ہوں جب ایک معروف اور فعال ادبی تنظیم ’’ مراز کلچرل سنگم‘‘ کی داغ بیل ڈالی گئی اور ہم دونوں مذکورہ تنظیم کے بنیادی اراکین میں ہیں۔ ناجی صاحب زیادہ تر بچوں کیلئے ادب لکھنے کے شوقین تھے اور اس ادب کے حوالے سے تقریبا آٹھ کتابوں کے مصنف ہیں جن میں سے ایک کتاب شُرین ہند ناجی‘‘کےلئے ۲۰۲۰ میں بال ساہیتہ پرسکار ایوارڈ بھی دیا گیا۔ناجی صاحب زبان دان ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین نقاد ترجمہ کار، اور محقق بھی تھے۔ مرحوم کو 2020میں پرسان کتاب کیلئے ساہیتہ ایکاڈمی ایوارڈ بھی ملا۔ اس کے علاوہ2017میں انہیں مراز ادبی سنگم کی جانب سے شرف مراز سے بھی نوازا گیا۔ وہ ایک انتہائی شریف النفس کم گفتار اور سادگی پسند بشر تھے۔ دعا ہے کہ خدائے برتر مرحوم و مغفور ناجی منور صاحب کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان خاص کر شفیع شوق صاحب کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا ہو۔
عبدالرحمان فدا

دبستان ادب رفیع آباد
دبستان ادب رفیع آباد حدی پورہکہ طرفہ سپد اکھ تعزیتی اجلاس در خانہ غلام آحمد ڈار المعروف عمہ ڈار لڈری از صبحچہ ساڈ نییہ بجہ۔۔اجلاسس منز آسی سابقہ ڈایریکٹر جنرل دور درشن تہ سکریٹری اکاڈمی جناب ڈاکٹر رفیق مسعودی۔سابقہ صدر ادبی مرکز کمراز فاروق رفیع آبادی۔صدر دبستان جی ایم دلگیر خزانچی دبستان ادب غلام محمد میر المعروف لڈری گلہ میر گلشن مقبول گلہ نعمہ تہ معروف فنکار غلام رسول آہنگر المعروف لسہ کھارتہ موجود۔۔یمو اہم شخصیاتو عمہ ڈار لڈری سندن ادبی گوشن پیٹج کتھ کءر تمن منز چھ جی ایم دلگیر لڈری گلہ میر کنوینر جوہر رمضان فاروق رفیع آبادی تہ جناب ڈاکٹر رفیق مسعودی قابل ذکر۔اجلاسس دوران باو معروف کمپوزر بجھن سوہوری تہ معروف شخصیت بشارت بخاری صابن آن لاین اظہار تعزیت۔ آخرس پیٹھ آو اجتماعی طور مرحومہ سند ایصال ثواب خاطر دعاء کرنہ زء مرحومس کرین جنت الفردوس تہ لواحقینن صبر جمیل عطا۔۔اجلاسس دوران آو طے کرنہ زء پنداہمس پیٹھ سپد اکھ محفل بیاد عمہ ڈار لڈری یتھ دوران مرحوم سندن ادبی گوشن پیٹھ کھلہ ڈولہ کتھ سپدء۔
جوہر رمضان۔۔۔کنوینر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں