عدالتی تحقیقات کرائی جائے:محبوبہ مفتی، انکوائری ایک اشد ضرورت:عمرعبداللہ،تحقیقات لازمی:سجادلون 54

عدالتی تحقیقات کرائی جائے:محبوبہ مفتی، انکوائری ایک اشد ضرورت:عمرعبداللہ،تحقیقات لازمی:سجادلون

حیدرپورہ انکائونٹر: کئی مین اسٹریم لیڈروںکاشدیدردعمل

سری نگر:۱۶،نومبر//سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اورعمرعبداللہ کے علاوہ سابق وزیرسجادغنی لون سمیت کئی مین اسٹریم لیڈروںنے حیدرپورہ انکائونٹر کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کامطالبہ کیا۔جے کے این ایس کے مطابق پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر لکھے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ ’’معصوم شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا، اُنہیں کراس فائرنگ میں مارنا اور پھر آسانی سے اُنہیں ائو جی ڈبلیوز کا لیبل لگانا اب مرکزی حکومت کی رول بک کا حصہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ ضروری ہے کہ سچائی کو سامنے لانے اور استثنیٰ کے اس بڑھتے ہوئے کلچر کو ختم کرنے کیلئے ایک قابل اعتماد عدالتی تحقیقات کی جائے۔اُد ھر نیشنل کانفرنس کے ورکنگ صدر عمر عبداللہ سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر لکھے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ’’ماضی میں فرضی انکاؤنٹر کے متعدد واقعات ہو چکے ہیں اور اس حیدرپورہ انکائونٹرکے بارے میں اٹھائے گئے سوالات کا فوری اور قابل اعتبار انداز میں جواب دینے کی ضرورت ہے۔انہوںنے ایک اورٹویٹ میں سوال کیاکہ یہ سلسلہ دکھائیں۔عمرعبداللہ نے مانگ کی کہ حیدرپورہ انکاؤنٹر کی غیر جانبدارانہ اور قابل اعتماد انکوائری ایک اشد ضرورت ہے۔ عمرعبداللہ نے لکھاکہ انکاؤنٹر اور مارے گئے لوگوں کے بارے میں بہت سارے سوالات اٹھ رہے ہیں۔پیپلز کانفرنس کے چیئرمین نے بھی حیدر پورہ انکاؤنٹر کی غیر جانبدار ادارے سے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔سجاد غنی لون نے منگل کے روز کہا کہ ایک غیر جانبدار ادارے کے ذریعہ حیدر پورہ انکاؤنٹر میں کیا ہوا اس کی شفاف وضاحت تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھاکہ ’’حیدر پورہ انکاؤنٹر میں متضاد دعوئوں کے درمیان ہم کم از کم اس کے حقدار ہیں کہ ایک غیر جانبدار ادارے کی طرف سے کیا ہوا اس کی شفاف وضاحت ہو۔ یہ نہ تو پہلی بار ہے اور نہ ہی آخری بار۔ سجادلون نے ٹویٹ میں لیفٹنٹ گورنر سے مخاطب ہوکرکہاکہ آپ کے پاس یہ دعویٰ کرنے کا موقع ہے کہ انسانی جانوں کی اہمیت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں