ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

جموں کشمیر میں سفید پوش عسکریت پسندوی کو قدم جمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی / لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے

   100 Views   |      |   Wednesday, May, 25, 2022

موں کشمیر میں سفید پوش عسکریت پسندوی کو قدم جمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی / لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے

بندوق اٹھانے والے ہر افراد کو اس کے انجام تک پہنچایا جائے گا ، سرحدوں پر امن قائم

سرینگر/16نومبر/ جموں کشمیر میں سفید پوش عسکریت پسندوی کو قدم جمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی کی بات کرتے ہوئے فوج کے 15کور کارپس کمانڈر لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ بندوق اٹھانے والے ہر افراد کو اس کے انجام تک پہنچایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر حالات قابو میںہے اور حالیہ ہی میںکچھ در اندازی کے واقعات کو چھو ڑ کرسب کچھ قابو میںہے ۔ا نہوں نے کہا میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کی سرحدوں پر کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیںہونے دیا جائے گا او ر جو بھی کوشش ہوگی اس کو بھر وقت ناکام بنایا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق بی بی کینٹ سر ینگر میں ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام کو فوج پر کافی بھروسہ ہے جبکہ فوج بھی جموں کشمیر میں حالات کو بہتر بنانے کیلئے کوششیں جا رہی رکھی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ یہاں کے نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں اور ان کا غلط راستے پر لاکر پیسہ کماتے ہیں ۔ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ کل ہی ہم نے دیکھا کہ سرینگر کے حیدر پورہ علاقے میں ایک شخص جس نے بیرون ممالک سے فنڈس وصول کرکے یہاں کے نوجوانوں کو غلط راستے پر کھڑ ا کیا ہے اور ان کے ہاتھوں میں بندوق تھما دی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی شخص اب بندوق اٹھا یا گیا اس کوخمیاز ہ اٹھانا ہوگا کیونکہ بندوق صرف ان ہاتھوں میںہونے چاہے جو جموں کشمیر اور ملک کی دیگر ریاستوں میں حفاظت پر معمور ہے تاہم ان کو چھوڑ کر جس کسی کے ہاتھ میںبندوق کو دیکھا جائے گا اس کو بخشا نہیںجائے گا ۔ لائن آف کنٹرول پر صورتحال بالکل قابو میںہے اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد کافی حد تک امن قائم ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس میںکوئی شک نہیںہے کہ کچھ ایک دراندازی کے واقعات پیش آئیں ہے تاہم ان کو بھی ناکام بنایا گیا ہے اور اس میں فوج کو بھی کافی نقصان اٹھاناپڑا تاہم انہوں نے کہا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ کسی بھی صورتحال کو لائن آف کنٹرول پر ناکام بنانے کیلئے فوج چوکس ہے اور سرحد کے اُس پار سے ہونے والی کوششیں اب کامیاب نہیںہوگی ۔ ۔ ڈی پی پانڈے نے کہا کہ فوج جموں کشمیر خاص طور پر وادی میں جنگجوئوں کے خلاف آپریشن جاری رکھی ہوئی اور زمینی سطح پر اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں تاہم آخری جنگجو کے خاتمہ تک وادی کشمیر میں جنگجو مخالف آپریشن جاری رہے گئیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج کیلئے ممکن نہیںہے کہ لائن آف کنٹرول کے ہر حصے میں سیکورٹی رکھ کر وہاں نظر رکھ دی جائے تاہم فوج کی کوشش یہ رہی گئی کہ جہاں کہیں بھی انہیں دراندازی کی اطلاعات موصول ہوتی ہے وہاں آپریشن عمل میںلاکر ان کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے ۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.