ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ.

حیدر پورہ بر آمد ہائی ٹیک کمین گاہ کی تحقیقات کیلئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل

   95 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

حیدر پورہ بر آمد ہائی ٹیک کمین گاہ کی تحقیقات کیلئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل

کن حالات میں مکان مالک کی موت ہوئی ہے ، تحقیقاتی ٹیم اس بات کا بھی پتہ لگائیں گی / وجے کمار

سرینگر/16نومبر/حیدر پورہ سرینگر میں بر آمد ہائی ٹیک کمین گاہ سے متعلق تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی کی سربراہی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے کی بات کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم اس بات کا بھی پتہ لگائیں گی کہ کن حالات میں مکان مالک کی موت ہوئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حیدرپورہ سرینگر میں جھڑپ کے بعد بر آمد شدہ ہائی ٹیک جنگجوئوں کی کمین گاہ کے بارے میں مکمل تحقیقات کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی ڈی آئی جی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی خصوصی ٹیم اس بات کا پتہ لگائیں گی کہ کمین گاہ کس کیلئے استعمال ہو رہی تھی اور جو وہاں سے موبائیل فون اور کمپوٹر بر آمد کئے جا چکے ہیں ان کا بیرون ممالک سے کیا رابطہ ہے ۔ آئی جی پی نے مزید کہا کہ ساتھ ہی ٹیم اس بارے میں بھی پتہ لگائیں گی کہ کن حالات میں مکان مالک کی موت ہوئی ہے ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا یہ سچ ہے کہ جھڑپ کے مقام سے بر آمد شدہ موبائیل اور کمپوٹر بیرون ممالک خاص طور پر امریکہ سے جوڑے ہیں تو انہوں نے بتایا کہ معاملے ابھی زیر تحقیقات ہے اور اس معاملے میں مکمل تفصیلات فراہم ہونے کے بعد ہی تمام چیز صاف ہونگی ۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات سے یہ بات بھی سامنے آئیں گی کہ کیا مکان مالک پستول گولی یا اے کے 47رائفل سے نکلی گولی سے ہلاک ہو گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.

سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.

سرینگر /26مئی جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے آگہناز پورہ علاقے میں جمعرات کی شام فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین.