آر ایس ایس بی جے پی کھلی کتاب ہے چھپانے کی کچھ بھی ضرورت نہیں /کوندرگپتا
سرینگر/ 15 نومبر/بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کے بارے میں کانگریس کے سینئر لیڈر اورجموںو کشمیرکے وزیراعلیٰ کوپوری طرح سے معلومات حاصل کرنے کامشورہ دیتے ہوئے جموںو کشمیر کے سابق نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی ڈی پی صدر یہ تو بتائے کہ ان کی پارٹی میں بحیثیت وزیر اور اہم عہدوں پرفائز دو درجن سے زیادہ لیڈران انہیں چھوڑ کرکیوں چلے گئے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر کواپنی ہی پارٹی کے ایک سینئرلیڈر نے آر ایس ایس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے بارے میں خود ہی جواب دے دیا۔اے پی ا ٓئی کے مطابق سلمان خرشید کی جانب سے لکھی گئی کتاب میں سخت گیر موقف رکھنے والے ہندوں تنظیموں کے بارے میں اظہار خیال کرنے کے معاملے پر جہاں ملک بھر میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں نے اپنے اپنے خیالات کااظہار کیاوہی کانگریس کے سینئرلیڈر راشد علوی اور جموں کشمیرکی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی جانب سے آر ایس ایس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے بارے میں دیئے گئے بیانات پر جموںو کشمیرکے سابق نائب وزیراعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئرلیڈر کوندرگپتیانے انہیں تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دونوں لیڈروں کو چاہئے کہ وہ آر ایس ایس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے بارے میں پوری طرح سے جانکاری حاصل کرے ۔آر ایس ایس ملک میں جو کام کررہی ہے وہ پردے کے پیچھے نہیں ہے بلکہ کھلی کتاب ہے جس کاایک ایک ورق پڑنے کے قابل ہے ۔محبوبہ مفتی کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے سابق نائب وزیراعلیٰٰ نے کہا کہ اس سے آرایس ایس اور بھارتیہ جتنا پارٹی کے بارے میں ابجد تک معلوم نہیں بلکہ ہوامیں تیر چلاکربیان دے رہی ہے ۔سابق نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ محبوبہ مفتی کے موقف کے وجہ سے ہی اسے اپنی پارٹی کے دو درجن سے زیادہ سیاسی لیڈروزراء اور پارٹی کے اہم عہدوں پرتعینات افراد اسے چھوڑ کرچلے گئے جبکہ راشدعلوی اور آر ایس ایس اوربھارتیہ جنتا پارٹی کے بارے میں کانگر یس کے سینئرلیڈر جموںو کشمیرکے وزیراعلیٰ غلام نبی آزادنے خود ہی جواب دے دیا ۔واضح رہے کہ محبوبہ مفتی نے آرایس ایس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کوسخت گیر موقف رکھنے اور رسائی آیس ایس کے مترادف قراردیاتھا جبکہ راشد علوی نے بھی اسی طرح کے الزامات لگا ئے تھے ۔