بارہمولہ میں جعلی سم کارڈ بیچنے والے گروہ کا پردہ فاش 55

بارہمولہ میں جعلی سم کارڈ بیچنے والے گروہ کا پردہ فاش

تین افراد گرفتار ،موبائل فون، سم کارڈز سمیت دیگر اشیاء ضبط

سرینگر/15نومبر/بارہمولہ پولیس نے جعلی سم کارڈ بیچنے والے گروہ کا پردہ فاش کرکے تین افراد کو گرفتار کیا ہے اور انکی تحویل سے موبائل فون، سم کارڈز سمیت دیگر اشیاء کو ضبط کر لیا ہے۔سی این آئی کو اس ضمن میں نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ بارہمولہ میں جموں کشمیر پولیس نے جعلی سم کارڈ فروخت کرنے کے الزام میں تین مقامی باشندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد میں اویس فاروق، سہیل عزیز، اور جاوید احمد کنجوال شامل ہیں۔ تینوں افراد ضلع بارہمولہ کے رہائشی ہیں۔پولیس کے مطابق ان کے قبضے سے کچھ موبائل فونز، سم کارڈز سمیت دیگر اشیاء کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔بارہمولہ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے اور اس معاملے میں مزیدگرفتاریاں بھی متوقع ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی ٹیم نے خصوصی کارورائی عمل میںلائی جس دوران تین افراد کو گرفتار کیا ہے اور انکی تحویل سے موبائل فون، سم کارڈز سمیت دیگر اشیاء کو ضبط کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں