فوجی سربراہ منوج مکند نروانے کا اسرائیل کے پانچ روزہ دورہ پر روانہ 52

فوجی سربراہ منوج مکند نروانے کا اسرائیل کے پانچ روزہ دورہ پر روانہ

دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے

سرینگر/14نومبر // آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے پیر سے پانچ روزہ دورے پر اسرائیل جا رہے ہیں۔ جنرل نروانے کا اسرائیل کا یہ پہلا دورہ ہے۔کرنٹ نیو ز آف انڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے پیر سے پانچ روزہ دورے پر اسرائیل جا رہے ہیں۔ جنرل نروانے کا اسرائیل کا یہ پہلا دورہ ہے۔ دورے کے دوران جنرل نروانے اسرائیل کی اعلیٰ فوجی اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ دونوں فریق ہندوستان اسرائیل دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔آرمی چیف سیکورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دفاعی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے دفاع اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر بھی گفت و شنید کریں گے۔ وہ افواج کے سربراہان سے بات چیت کریں گے اور اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں