ہندوستان ہر شعبے میں نوجوانوں کی طاقت کو بروئے کار لانے پر توجہ مرکوز کررہا ہے 53

وزیر اعظم کی قیادت میں ایک اہم اجلاس منعقد

نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے طریقوں پر روک لگانے پر دیا گیا زور

سرینگر/14نومبر/وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اس بات پر زور دیا گیا نوجوانوںکوگمراہ کے طریقوں پر روک لگائی جائے خاص کر زیادی منافع اور غیر شفاف طریقے سے اشتہارات پر روک لگائی جائے ۔اجلاس میں وزارت خزانہ، وزارت داخلہ اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں کرپٹو مارکٹ کے حوالے سے اپنائی گئی پالیسیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دراصل، حال ہی میں، کرپٹو کرنسی کی مارکٹ میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔وزیراعظم نریندر مودی نے کرپٹو کرنسی اور اس سے جڑے مسائل پر ایک اہم میٹنگ کی۔ ذرائع کے مطابق اس بات پر زور دیاگیا ہے کہ زیادہ منافع اور غیر شفاف طریقے سے اشتہارات کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوششوں کو روکا جائے۔ حکام کا کہناہے کہ اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ غیر منظم کرپٹو مارکیٹ کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنڈنگ کا ذریعہ نہیں بننے دیا جا سکتا۔حکام نے بتایا ہے کہ اجلاس میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ حکومت کو معلوم ہے کہ کرپٹو کرنسی ایک ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی ہے، اس لیے حکومت اس پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں بہت جلدہی ضروری اقدامات بھی کرے گی۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ حکومت اس معاملے میں ترقی پسند اور مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ضروری اقدامات کرسکتی ہے۔ حکومت اس معاملے میں ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز سے بات کرتی رہے گی۔ چونکہ یہ معاملہ ملکوں کی سرحدوں تک محددو نہیں ہے اس لیے اس معاملے میں عالمی شراکت داری کی بھی ضرورت ہے۔اجلاس میں وزارت خزانہ، وزارت داخلہ اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں کرپٹو مارکٹ کے حوالے سے اپنائی گئی پالیسیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دراصل، حال ہی میں، کرپٹو کرنسی کی مارکٹ میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔اس سے متعلق اشتہارات میں بھی اچانک اضافہ ہوا ہے۔جس میں کئی طرح کے گمراہ کن وعدے کیے جاتے ہیں۔چونکہ یہ ایک نئی ٹیکنالوجی کی مارکٹ ہے، اس لیے نوجوانوں کے اس میں لالچ میں پھنسنے کے امکانات زیادہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت اب اس پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں