ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

معروف شاعر اور قلمکار شوکت انصاری کے دو شعری مجموعوں کی رسمِ رونمائی

   122 Views   |      |   Wednesday, May, 25, 2022

ادبی مرکز کمراز کی سرپرستی میں کشمیر مرکزِ ادب و ثقافت کی تقریب

سرینگررپورٹ: جمیل انصاری/ادبی مرکز کمراز کی سرپرستی میں کشمیر مرکزِ ادب و ثقافت چرارِ شریف کے اہتمام اور حسینی ویلفیئر کمیٹی کے اشتراک سے آج مسجدِ سجادیہ حسن آباد سرینگر میں ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب دو نشستوں پر مشتمل تھی۔ پہلی نشست میں شوکت انصاری کی دو کتابیں ’’ دَشہِ گوند‘‘ اور ’’دردِ سفر‘‘جو رثائی ادب پر مبنی تھیں کی رونمائی انجام دی گئی۔اس نشست کی صدارت آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے کی جبکہ ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ،عابد حُسین حُسینی، صاحبِ کتاب شوکت انصاری، کشمیر مرکزِ ادب و ثقافت کے سرپرست عنایت گُل، منظور ہاشمی کلچرل فورم کے صدر سرور ہاشمی بھی ایوانِ صدارت میں موجود تھے۔ ان کتابوں عنایت گُل اور سرورہاشمی نے دو تبصرے پیش کئے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جسکی سعادت یاور عباس کو حاصل ہوئی۔تلاوت کے بعد ہی سائمہ اشرف نے نعتِ اپنی منفرد آواز میں نعتِ نبی صلعم پیش سے حاضرین کو محظوظ کیا۔اس نشست کی نظامت کے فرائض معروف شاعر اور قلمکار ضمیر انصاری نے انجام دئے۔ تقریب کی دوسری نشست محفلِ مسالمہ پر مبنی تھی، اس نشست کی صدارت پروفیسر محمد زمان آزردہ نے کی،جبکہ فیاض تلگامی، گُلستان چینل کے کلچرل کاڈینیٹر مجید مسرور، مشتاق حیدر، ڈاکٹر غضنفر علی اور روزنامہ تعمیل ارشاد کے سینئر سب ایڈیٹرناظم نذیر بھی ایوانِ صدارت میں موجود تھے۔ اس نشست میں جن شعرائے کرام نے امام عالی مقام حضرت امام حُسین اور اُن کے رفقاء کو سلام پیش کئے اُن میں راشد مقبول، مجید مسرور، فیاض تلگامی، سید ذیشان جے پوری، سید عباس جوہر، میر شبیر، ڈاکٹرروف صالح، نثار گلزار، شیر علی مشغول، نذیر احمد نذیر، محی الدین شلزاری، یوسف چلکی، ڈاکٹر مشتاق حیدر، عبدالرشید شاد، فقیر رحیم شاہ، سائیمہ ،امداد ساقی،عنایت گُل اور ڈاکٹر غضنفر علی قابلِ ذکر ہیں ۔ تقریب پر پروفیسر شاد رمضان، حلقہ ادب سوناواری حاجن کے صدر شاکر شفیع، اظہر حاجنی،شکیل الرحمان، دائرہ ادب دلنہ کے جنرل سیکریٹری جمیل انصاری،سید شبیر جے پوری، ظفر اقبال،اظہر ہاشمی،حکیم شفاعت،میر شفاعت شیدا اور حسن آباد کے مقامی باشندے موجود تھے۔ اس نشست کی نظامت کے فرائض عنایت گُل نے انجام دئے۔تقریب کے آخیر پر پروفیسر محمد زمان آزردہ اور شوکت انصاری نے مہمانوں ،شُرکائِ محفل ، پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا اور حسینی ویلفئیر کمیٹی حسن آباد کے ارکان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جن کی کاوشوں سے یہ پُروقار تقریب منعقد ہوپائی۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.