گرونانک کی یوم پیدائش کے سلسلے میں 17-26نومبرتک ننکانہ میں تقریبات کاانعقاد 60

گرونانک کی یوم پیدائش کے سلسلے میں 17-26نومبرتک ننکانہ میں تقریبات کاانعقاد

پاکستان نے تین ہزارکے قریب سکھ زائرین کو شرکت کے لئے ویزاہ فراہم کیا

سرینگر/ 13 نومبر/گرو نانک کے 552واںیوم پیدائش کے موقعے پرتین ہزارکے قریب سکھ زائرین کو تقریبات میں شرکت کے لئے پاکستان نے ویزہ فراہم کیا سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق دونوں ممالک کی رضامندی کے بعد لئے گئے فیصلے سے اس بات کی بھی عکاسی ہورہی ہے کہ مستقبل میں مزیداقدامات بھی اٹھائے جاسکتے ہے۔اے پی آ ئی نیوز ڈیسک کے مطابق بابا گرونانک کا552واں جنم دن کے سلسلے میں پاکستان کے ننکانہ میں تقریبات منعقد ہونے جارہی ہیں اور ان تقریبات میں بھارت پاکستان اور دنیاکے دیگر ممالک میں رہائش پزیر سکھ زائرین کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے بھارت پاکستان کے مابین کشیدگی اور تناؤ کے ماحول کے درمیان پاکستان نے 11نومبر کو کاری ڈور کھولنے اور سکھ جھتا داروں کوجنم دن تقریبات میں شرکت کر نے پرآمادگی ظاہر کی تھی تاہم بھارت نے پاکستان کی کوشش کامثبت جواب دیااور بھارت پاکستان کاری ڈور کے ذریعے سکھ یاتریوں کویوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کی اجازت دے دی اور بھارت کے ائما پر نئی دہلی میں موجود پاکستان کے سفارتخانے کی جانب سے تین ہزار کے قریب سکھ یاتریوں کوکرتارپور کاری ڈور کے ذریعے تقریبات میں شامل ہونے کی اجازت دے دی۔ 17سے 26نومبر تک جاری رہنے والی ان تقریبات میں مرحلہ وار طریقے سے تین ہزا رکے قریب یاتری ان تقریبات میں شرکت کرینگے اوراس دوران پاکستان میں موجود سکھوں کی عبادت گاہوں کابھی دورہ کرینگے جس کے لئے پاکستان نے باضابطہ طور پرانہیں اجازت دی ہے۔ ادھرسیاسی تجزیہ کاروں نے بھارت پاکستان حکام کے درمیان سکھوں کوبابا گرو نانک کی یوم پیدائش کے موقعے پرننکانہ صاحب اور دیگرشہروں میں موجود سکھ عبادت گاہوں کی دورہ کرنے کی اجازت پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ماضی میں دونوں ملکوں کے مابین تجارتی اور سفارتی تعلقات بھی بحال ہونے کے امکانات دکھائی دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں