سابق نائب وزیر اعلیٰ کے خلاف انہدامی کارروائی فی الحال ٹل گئی 51

سابق نائب وزیر اعلیٰ کے خلاف انہدامی کارروائی فی الحال ٹل گئی

خصوصی ٹربونل نے سات دسمبر تک انہدامی کارروائی روک دینے کا فیصلہ سنا دیا

سرینگر/ 13 نومبر/ جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سابق وزیر اعلی کو اجراء کی گئی نوٹس پرخصوصی ٹربونل نے روک لگاتے ہوئے 13نومبر کو ہونے والی انہدامی کارروائی روک دی ۔اے پی آ ئی کے مطابق جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے گزشتہ دنوں جموں وکشمیرکے سابق نائب وزیراعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئرلیڈر ڈاکٹر نرمل سنکھ کو سرکاری اراضی پررہائشی مکان تعمیر کرنے اور اس سے منہدم کرنے پر نوٹس اجراء کی تھی جس میں سابق نائب وزیراعلیٰ کو 13نومبر تک رہائشی مکان کوخود منہدم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ڈٖیولپمنٹ اتھارٹی نے بصورت دیگرخود انہدامی کارروائی کا عندیہ بھی دیاتھا تا ہم انہدامی کارروائی کے دن ہی سابق نائب وزیراعلیٰ کی جانب سے خصوصی ٹربونل میں درخواست دائر کی گئی ٹربونل نے سابق نائب وزیر اعلیٰ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کاجائزہ لینے کے بعد جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو انہدامی کارروائی سات دسمبر تک روک دینے کی ہدایت کی اور اس سلسلے میں باضابطہ طور پراحکامات بھی صادرکئے ۔سابق نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹرنرمل سنگھ نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوںنے خصوصی ٹربونل میں درخواست دائر کی جس میں سات دسمبرتک انہدامی کارروائی کو روک دینے کے احکامات صادرکئے اور اس طرح سابق نائب وزیراعلیٰ کے خلاف جوکارروائی عمل میںلائی جارہی تھی وہ فی الحال ٹل گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں