جموںو کشمیر میں نفرت کی سیاست کو ہوا دینے کی بر پور کوشش کی جارہی ہے 55

جموں میں سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کامتنازعہ بیان

کہا’فرقہ پرست پارٹیوں اورداعش میں کوئی فرق نہیں

سرینگر:۲ ۱،نومبر//جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کو کہا کہ فرقہ پرست سیاسی جماعتیں آئی ایس آئی ایس سے کم نہیں ہیں کیونکہ ان دونوں نے مذہب اور فرقہ پرستی کے نام پر لوگوں کا قتل کیا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق محبوبہ مفتی نے جمو ں میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پارٹی کارکنوں کی میٹنگ کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے یہ متنازعہ بیان دیا۔انہوںنے کہاکہ فرقہ وارانہ پارٹیاں، جو لوگوں کو ایک دوسرے سے لڑانے، ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان پھوٹ ڈالنے، اور مذہب کے نام پر لوگوں کو لنچنگ اور قتل کرنے میں ملوث ہیں، ان کا موازنہ ISIS اور اس طرح کی کسی بھی تنظیم سے کیا جا سکتا ہے کیونکہ دونوں نے مذہب کے نام پر لوگوں کا قتل کیا ہے۔سلمان خورشید کی کتاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پی ڈی پی کی صدرمحبوبہ مفتی کاکہناتھاکہ میرے خیال میں یہ ہندوتوا یا ہندوازم کے بارے میں نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ اصل سناتن دھرم فرقہ پرستی کی تعلیم نہیں دیتا، یہ آر ایس ایس، جن سنگھ اور بی جے پی ہیں، جو پورے ملک میں لوگوں کو آپس میں لڑا کر حالات کو فرقہ وارانہ بنا رہے ہیں۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ انہوں (بی جے پی،آر ایس ایس) نے اپنی پارٹیوں کے نام پر ہندئوازم،ہندئوتوا کو ہائی جیک کر لیا ہے کیونکہ اُنہیں لگتا ہے کہ ہندوازم،ہندوتوا آر ایس ایس،بی جے پی ہیں، لیکن یہ سچ نہیں ہے۔محبوبہ مفتی نے مزیدکہاکہ جیسا کہ ایک کہاوت ہے ’’واسودیو کٹمبکم‘، جس کا مطلب ہے کہ پوری دنیا ایک خاندان ہے اور ہندوازم اورہندوتواہمیں یہ سکھاتا ہے، لیکن بی جے پی،آر ایس ایس جو سبق سکھانا چاہتی ہے، وہ نہ تو ہندوازم ہے اور نہ ہی ہندوتوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں