جموں وکشمیرایڈیٹرس فورم کی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس 60

جموں وکشمیرایڈیٹرس فورم کی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس

پریس کلب الیکشن کے پیش نظر لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل

سرینگر:۲ ۱،نومبر:جموں وکشمیرایڈیٹرس فورم کے تنظیمی انتخابات اور نیا نظم منتخب ہونے کے بعد آج یعنی ہفتہ کو فورم کی ایگزیکٹیو کونسل کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔یہ اجلاس فورم کے صدر ،محمد اسلم بٹ نے طلب کیا تھا۔اجلاس میں فورم کے ایگزیکٹیو کونسل کے بیشترممبران نے شرکت کی ،جن میں جنرل سیکرٹری ارشد رسول ،نائب صدرچسفیدہ شاہ ،سیکرٹری محمد شفیع ، خزانچی فر زانہ ممتاز ،ترجمان اعلیٰ رشید راہل اورمعراج الدین شامل تھے۔فورم کے ترجمان اعلیٰ کے مطابق اجلاس کی صدارت فورم کے صدر محمد اسلم بٹ نے کی۔ اجلاس میں کئی اہم امور کے علاوہ تنظیمی معاملات پر سیر حاصل بحث ہوئی۔ اجلاس میں جموں وکشمیرایڈیٹرس فورم کو مزید مضبوط ومنظم اور فعال بنانے کے لئے ممبر شپ بڑھانے پر زوردیا گیا۔اس حوالے سے باضابط طور پر ایک مہم بھی شروع کی جائیگی۔اس اجلاس میں ایوان صحافت کشمیر (کشمیرپریس کلب) کے انتخابات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ممبران سے رائے حاصل کرنے کے بعد پریس کلب کے آئندہ انتخابات میں شمولیت کےلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ،جو مختلف فورموں اور انجمنوں سے رابطہ بھی قائم کرے گی اور انتخابات کے حوالے سے فیصلہ لینے کی مجاذ ہوگی۔ اجلاس میں صحافتی برادری کو درپیش مسائل ومشکلات کو بھی زیر بحث لایاگیا اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام کےساتھ میٹنگ کا بھی فیصلہ لیاگیا۔اس دوران خواتین صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے بھی طریقہ کار عملانے پر بھی زور دیا گیا۔فورم کے صدر محمد اسلم بٹ نے کہا کہ فورم میں نظم وضبط قائم کرنے کے لئے بھی ایک کمیٹی تشکیل دی جائیگی۔اجلاس کے آخر پر فورم کے بانی مرحوم سید شجاعت بخاری کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں