حکومت جموں وکشمیر کابڑا فیصلہ 58

حکومت جموں وکشمیر کابڑا فیصلہ

پولیس سب انسپکٹروں کی بھرتی میں عمرکی حد میں2سا ل کااضافہ

اسامیوں میں بھی 400 کا اضافہ:لیفٹنٹ گورنرمنوج سنہاکااعلان

سرینگر:۱۰، نومبر// جموں و کشمیر حکومت نے پولیس سب انسپکٹروں کی بھرتی میں عمرکی حد میں رعایت کا اعلان کیا۔ٹویٹر پر اعلان کرتے ہوئے، لیفٹنٹ گورنرمنوج سنہا نے کہا کہ یو ٹی کیڈر کے عہدوں کو بھی 800 سے بڑھا کر 1200 کر دیا گیا ہے۔مرجے کے این ایس کے مطابق کزی زیرانتظام کی حکومت نے جموں و کشمیر پولیس میں سب انسپکٹروں کی جاری بھرتی میں خواہشمندوں کیلئے عمرکی حد میں ایک خصوصی رعایت فراہم کی ہے یہاں تک کہ اسامیوں میں بھی 400 کا اضافہ کیا گیا ہے۔ٹویٹر پر اعلان کرتے ہوئے، لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ عمر کی بالائی یازیادہ سے زیادہ حد 28 سے بڑھا کر 30 سال کر دی گئی ہے جبکہ یو ٹی کیڈر کے عہدوں کو بھی 800 سے بڑھا کر 1200 کر دیا گیا ہے۔مرکزی زیرانتظام کی حکومت نے جموں و کشمیر پولیس میں سب انسپکٹروں کی جاری بھرتی میں خواہشمندوں کیلئے عمرکی حد میں ایک خصوصی رعایت فراہم کی ہے یہاں تک کہ اسامیوں میں بھی 400 کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پرلیفٹنٹ گورنرمنوج سنہا نے لکھا’’مختلف وفود کی نمائندگی کے بعد، حکومت نے جموں وکشمیرپولیسمیں سب انسپکٹروں کی بھرتی میں خواہشمنداُمیدواروںکے لئے عمر میں ایک بار کی چھوٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بالائی عمر کی حد 28 سے بڑھا کر 30 سال کر دی گئی ہے‘‘ ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں