ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

اورنگ آباد۔ انجمن فروغ سائنس، چیپٹر اورنگ آباد(مہاراشٹر) کے مجلس عاملہ.

محترمہ رخسانہ جبین اور پروفیسر محفوظہ جان کو ادارے کی طرف سے شاندار ادبی.

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے بدرن ماگام میں تحریک ساز ادبی اور ثقافتی انجمن.

لاوارث لاشوں کے مسیحا شریف چچا کو پدم شری ایوارڈ سے نوازاگیا

   144 Views   |      |   Thursday, August, 18, 2022

اب تک تین ہزار ہندئوں اور 2ہزار مسلم لاشوں کی آخری رسومات اداکرچکے ہیں

سرینگر/10نومبر/ لاوارث لاشوں کے مسیحا کے نام سے مشہور محمد شریف کو پیر کو پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔ راشٹرپتی بھون میں ان کو صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ایوارڈ سے سرفراز کیا۔ پانچ ہزار سے زیادہ لاوارث لاشوں کی آخری رسوم ادا کرچکے سماجی کارکن محمد شریف وہ شخص ہیں ، جو اپنے بیٹے کی ہی تدفین نہیں کرسکے تھے ، جس کے بعد انہوں نے طے کیا کہ اب کوئی ہندو ہو یا مسلمان کسی کی بھی لاش لاوارث نہیں رہے گی۔ سب کی آخری رسوم وہ ادا کریں گے۔ اس کے بعد سے وہ تین ہزار ہندو اور دو ہزار سے زیادہ مسلم لوگوں کی آخری رسوم ادا کرچکے ہیں۔ایودھیا کے رہنے والے محمد شریف کو پیر کو پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔ محمد شریف نے بتایا کہ 25 سال پہلے سلطان پور میں ان کے بیٹے کی موت ہوگئی تھی ، تو کسی نے اس کی آخری رسوم نہیں کی ، تبھی سے میں نے طے کیا کہ اب خواہ ہندو ہو یا مسلمان سب کی آخری رسوم میں خود کروں گا۔ اس کے بعد انہوں ںے آخری رسوم ادا کرنے کا سلسلہ شروع کیا اور تب سے اب تک وہ تین ہزار ہندو اور تقریبا دو ہزار مسلمانوں کی لاشوں کی آخری رسوم ادا کرچکے ہیں۔محمد شریف نے بتایا کہ پدم شری ایوارڈ ملنے سے وہ بہت خوش ہیں۔ ان کے کام کو لوگوں کے ذریعہ سراہا گیا اور سرکار کے ذریعہ ان کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس سے ان کی ہمت مزید بڑھ گئی ہے۔ وہ اسی طرح سے آگے بھی کام کو کرتے رہیں گے۔شریف چچا نے بتایا کہ ان کو اس کیلئے کسی بھی طرح کی سرکاری مدد نہیں ملتی ہے۔ وہ عوام سے ہی پیسہ جمع کرکے لوگوں کی آخری رسوم ادا کرتے ہیں۔ انہوں ںے بتایا کہ شروع میں لوگ ان کا مذاق اڑایا کرتے تھے ، لیکن پھر بعد میں لوگ ان کو عزت دینے لگے۔محمد شریف نے بتایا کہ وزیر اعظم اور صدر جمہوریہ سے کل ملاقات ہوئی اور بات بھی ہوئی۔ اتنے بڑے لوگوں سے کبھی ملاقات ہوگی سوچا نہیں تھا۔ وزیر اعظم سے ہم نے اس کام میں سرکار کے ذریعہ مدد اور رہنے لئے گھر کا مطالبہ بھی کیا ہے ، جس کیلئے ان کی طرف سے ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ سرکار کے ذریعہ ان کی مدد کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

اورنگ آباد۔ انجمن فروغ سائنس، چیپٹر اورنگ آباد(مہاراشٹر) کے مجلس عاملہ کا انتخاب سپریم گلوبل اسکول کے میٹنگ ہال.

محترمہ رخسانہ جبین اور پروفیسر محفوظہ جان کو ادارے کی طرف سے شاندار ادبی اعزاز “نشانٍ کشمیر” عطا کیا جانے.

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے بدرن ماگام میں تحریک ساز ادبی اور ثقافتی انجمن گلشن کلچرل فورم کشمیرکے اہتمام سے منعقدہ.

قاضٰ گنڈ :جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں قاضی گنڈ کے مقام پر آج دو پہر جموں سے سرینگر آرہی یا تریو سے بھری ایک.

عوام میں تفرقہ ڈالنے والوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت:/ڈاکٹر فاروق عبداللہ
سرینگر// 6جولائی //این این این جموں وکشمیر.