ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

لائن آف کنٹرول کو دراندازی کیلئے عبور کرنے والوں کو واپس جانے کا موقعہ نہیں دیا جائے گا

   92 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

اُس پار لانچنگ پیڈوں پر 300سے 400جنگجو دراندازی کی تاک میں

جموں کشمیر میں امن کی بحالی اور سرحدوں کی حفاظت پہلی ترجیح ،ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے / جنرل نروانے

سرینگر/10نومبر// ایک مرتبہ پھر پاکستان کے نام سخت پیغام دیتے ہوئے فوجی سربراہ لیفٹنٹ جنرل ایم ایم نروانے نے کہا کہ جو بھی لائن آف کنٹرول کو بھارت میں دراندازی کے لئے عبور کرتا ہے اسی کے ساتھ نمٹا جائے گا اور وہ واپس نہیں جاسکیں گے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق نئی دلی میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فوجی سربراہ جنرل ایم ایم نروانے نے کہا کہ جموں کشمیر میں امن و سلامتی کیلئے فوج و فورسز کی کاروروائیاں قابل تعریف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں تعینات سیکورٹی فورسز نے امن کی بحالی کو پہلی ترجیح دی ہے اور جب کبھی بھی انہیں چیلنجوں کا سامنا ہوا تو انہوںنے اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔ جنرل ناروا نے بتایا کہ جموں کشمیر میں سیکورٹی فورسز کامیاب آپریشن انجام دیں رہے ہیں اور سیکورٹی فورسز کسی بھی کوشش کو کامیاب بنانے کیلئے متحرک ہے ۔ انہوں نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جموں کشمیر میں امن کی صورتحال کو خراب کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے تاہم ان کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ جنرل ایم ایم نروانے نے کہا کہ جو بھی لائن آف کنٹرول کو بھارت میں دراندازی کے لئے عبور کرتا ہے اسی کے ساتھ نمٹا جائے گا اور وہ واپس نہیں جاسکیں گے۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.