سید محمد یوسف عاجز کے شعری مجموعے’’حاصلِ حیات‘‘کی رونمائی 12

سید محمد یوسف عاجز کے شعری مجموعے’’حاصلِ حیات‘‘کی رونمائی

کلچرل اکیڈیمی کی طرف سے تقریب کا انعقادی

سرینگر//رپورٹ:جمیل انصاری/ جموں اینڈ کشمیر اکیڈیمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کی طرف سے آج معروف شاعر اور قلمکار سید محمد یوسف عاجز کے کشمیری شعری مجموعے’’ حاصلِ حیات‘‘ کی رونمائی انجام دی گئی۔یہ تقریب اکیڈیمی کے سمینار ہال واقع لال منڈی سرینگر میں منعقد ہوئی، جسکی صدارت جسٹس (ریٹائرڈ)بشیر احمد کرمانی نے کی، جبکہ ایوانِ صدارت میں سابق سیکریٹری کلچرل اکیڈیمی ڈاکٹر رفیق مسعودی،جناب رفیق راز ، کتاب کے تخلیق کار سید محمد یوسف عاجز اور اکیڈیمی کے چیف ایڈیٹر پہاڑی ،ڈاکٹرفاروق انوار مرزا بھی موجود تھے۔ تقریب کا آغاز نعتِ نبی صلعم سے کیا گیا، جس کی سعادت ڈاکٹر شبنم شوکت کو حاصل ہوئی۔اپنی استقبالیہ تقریر میں اکیڈیمی کے چیف ایڈیٹر پہاڑی ، ڈاکٹر فاروق انوار مرزا نے مہمانوں کا ستقبال کرنے کیساتھ ساتھ تقریب کے منعقد کرنے کی اغراض ومقاصد بیان کئے ۔ تقریب میں کتاب کے حوالے سے جناب جناب زاہد فاروقینے تبصرہ پیش کیا۔تقریب کے صاحبِ صدر جسٹس (ریٹائرڈ) بشیر احمد کرمانی نے اپنی صدارتی تقریر میں کشمیر میں موجودہ شعری منظر نامے پر مفصل روشنی ڈالی اور سید محمد یوسف عاجز کو اُن کی کوشش کے لئے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ عاجزؔ ایک مخلص انسان ہے جس کا پرتو اُن کی شاعری میں بھی نظر آتا ہے جسکی بھرپور پذیرائی ہونی چاہئے۔سید محمد یوسف عاجز نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے تقریب کے انعقاد کے لئے اکیڈیمی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اکیڈیمی ہمیشہ قلمکاروں اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرتی آئی ہے۔تقریب پر سابق سیکریٹری کلچرل اکیڈیمی ڈاکٹر رفیق مسعودی،جناب رفیق راز،محترمہ ریحانہ کوثر اورجناب ایوب صابرنے بھی تقریب اور کتاب کے حوالے سے اپنے زریں خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب پر اور لوگوں کے علاوہ نامور قلمکار اور مزاح نگار ظریف احمد ظریف، ادبی مرکز کمراز کے جنرل سیکریٹری شبنم تلگامی،عبدالاحد دانش، جمیل انصاری،عصمت عزیز، عافیہ قاری، وحیدہ بختاور، رُبی النساء اور سید محمدیوسف عاجز کے اہلِ خانہ بھی بھی موجود تھے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض شعبہ کشمیری کے اسسٹنٹ ایڈیٹر ڈاکٹر گلزار احمد راتھر نے انجام دئے جبکہ ایڈیٹر کشمیری جناب جاوید اقبال نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں