13

کشمیر ینگ رائیٹرس ایسوسی ایشن کی جانب سے سنگھ پورہ پٹن میں ادبی کانفرنس

شعراءنے اپنے کلام پیش کیں ، مرزا بشیر احمد شاکر کا شعری مجموعہ لوہک گلاب کی رسم رونمائی

شبروز ملک//کشمیر ینگ رائیٹرس ایسوسی ایشن کی جانب سے سنگھ پورہ پٹن میں سالانہ ادبی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں وادی بھر سے ادیبوں اور شعراء نے شرکت کی۔جنہوں نے اپنے کلام سے وہا ں موجود لوگوں کے دل جیت لیں ۔ اس تقریب میںلوگوں کی بھاری تعداد بھی موجود رہی جبکہ تقریب میں مرزا بشیر احمد شاکر کا شعری مجموعہ ’’لوہک گلاب ‘‘کی رسم رونمائی ہوئی۔ پہلی نشست میں پیرزادہ ابدال مہجور مہمان خصوصی تھے۔کانفریس کی صدارت رفیق راز نے کی اور کانفرنس میں کلیدی خطبہ رنجور تلگامی نے دیا۔دوسری نشست میں فاروق واگوری نے صدارت کی۔ نونین اختر حسینی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔اور ساگر نظیر مہمان ذی وقار کی حیثیت سے موجود رہے۔ کانفرنس میں کافی تعداد میں نوجوان شعراءاور ادیبوں نے بھی شرکت کی۔مشاعرے میں شعراءنے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔اس موقعہ پر عبدالرشید سنگھ پوری بھی موجود تھے ۔ انہوں نے اس موقعہ پر بتایا کہ اس طرح کے جو بھی پروگرام ہونگے ان کا مکمل تعاون کیا جائے گا اور علاقے میںادبی سرگرمیوںکو فروغ دینے کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہے گی ۔ سنگھ پوری نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند قدم ہے کہ علاقے میں اس طرح کے پروگرام منعقد ہو رہے ہیں اور آگے بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کرانے پر زور دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں