شعراء نے نبی کریم ﷺ کی ذات عقدس میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کئے
پلوامہ/ تنہا ایاز/ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے مسلمان آج جن پریشانیوں سے دوچار ہیں اس کی وجہ اسلامی تعلیمات سے دوری ہے ان خیالات کا اظہار مقررین نے پلوامہ میں منعقدہ نعتیہ مشاعرے پر کیا۔ تفصیلات کے مطابق ست ریشی والنٹری سوسائٹی کشمیر کے زیر اہتمام سنٹرل ہائی سکول پلوامہ میں نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں وادی کے کئی سرکردہ شاعروں، ادیبوں اور قلم کاروں نے شرکت کر کے اپنا کلام پیش کیا۔مشاعرے کی صدارت ڈاکٹر غلام نبی حکیم نے کی۔ بشیر احمد نینگرو نے خطبہ استقبالیہ میں مہمانوں کا استقبال کیا۔شہزادہ رفیق، بشیر احمد پروانہ، بشیر احمد نینگرو ایوان صدارت میں موجود تھے۔مشاعرے کا آغاز حسب دستور تلاوت کلام پاک سے ہوا تلاوت کرنے کا شرف روحان بن محی الدین کو حاصل ہوا۔نعتیہ مشاعرے میں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے درجنوںشعراء حضرات نے شرکت کی۔مشاعرے کی نظامت جاوید جمیل اور اشرف رآوی نے کی۔نعتیہ مشاعرے کے میڈیا پارٹنراخبارِ ندائے کشمیر، اخبارِ شہربین اور اخبارِ مشعل ٹائمز تھے۔ مشاعرے میں جن شعرا نے شرکت کی ان میں غلام محمد نوسوز، محمد یوسف دلدار،سید شبنم ،جاوید جمیل ،سکندر ارشاد ،شہزادہ رفیق ،عبدالرحمان فدا، میرے مجاہد ،اشرف راوی ،محمد عباس بل پوری ،رشید راشد ،نادر احسن، فیاض احمد فیاض عبدارحمان وانی فیاض دلگیر قابل ذکر ہیں۔
