62

جے اینڈکے ایڈیٹرس فورم کے تنظیمی انتخابات

محمداسلم بٹ صدرمنتخب، فاروق احمدوانی سینئر نائب صدرچسفیدہ شاہ نائب صدر

ارشدرسول جنرل سیکرٹری اور رشیدراہل فورم کے ترجمان کے طور منتخب

سری نگر:۸،نومبر:جے اینڈکے ایڈیٹرس فورم کے تنظیمی انتخابات سوموار کومنعقد ہوئے۔راجباغ سری نگرمیں واقع ایک ہوٹل میں منعقدہ اس انتخابی عمل کی نگرانی بحیثیت چیف الیکشن کمشنر ایڈیٹر گلوبل پوسٹ محمدشفیع خان نے انجام دی ۔ ایڈیٹرس فورم کے ترجمان اعلیٰ رشیدراہل نے ایک بیان میں بتایاکہ جے اینڈکے ایڈیٹرس فورم کے سبھی مستندممبران نے اپنے حق رائے دہی کااستعمال کیا۔نیوز ایجنسی کے این ایس وکشمیرمیگزین کے بانی مدیر اعلیٰ محمداسلم بٹ کوصدرمنتخب کیاگیاجبکہ انگریزی روزنامہ برائٹر کشمیرکے مدیراعلیٰ فاروق احمدوانی سینئر نائب صدراورایڈیٹر اسکین محترمہ چسفیدہ شاہ کوبطورنائب صدرکے منتخب کیاگیا۔ نیوز ایجنسی جے کے این ایس وروزنامہ گھڑیال کے مدیراعلیٰ ارشدرسول کوایڈیٹرس فورم کاجنرل سیکرٹری منتخب کیاگیا۔ایڈیٹر گلوبل پوسٹ محمدشفیع خان کوسیکرٹری اورمدیراعلیٰ روزنامہ ایشین میل رشیدراہل کوجے اینڈکے ایڈیٹرس فورم کاترجمان اعلیٰ منتخب کیاگیا۔ایڈیٹر نیوز کشمیرمحترمہ فرزانہ ممتاز کوفورم کاخزانچی مقررکیاگیا۔اس موقعہ پرفورم کے سبھی ممبران بشمول ِظہورگلزار(ایڈیٹر کشمیرلیڈر)،اعجاز احمدکاوسہ (ایڈیٹر ایشین ایکسپریس)،معراج الدین(ایڈیٹر ندائے کشمیر)اورپیرزادہ نثار (ایڈیٹرکشمیر ٹراولر)بھی موجودتھے ۔فورم کے ترجمان اعلیٰ نے کہاکہ جے اینڈکے ایڈیٹرس فورم کے تنظیمی انتخابات آزادانہ اورشفاف بنیادوں پرخفیہ بیلٹ کے ذریعے عمل میں لائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں