این آئی اے کی2رُکنی ٹیم کینیڈامیں خیمہ زن
سری نگر:۶،نومبر//امریکہ میں قائم علیحدگی پسند گروپ سکھس فار جسٹس ایس ایف جی کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کیلئے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے، قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کی2 رُکنی ٹیم’خالصتان کے حامی مقدمات کے سلسلے میں حکام سے رابطہ کرنے‘کے کیلئے کینیڈا میں خیمہ زن ہے۔ ایک میڈیارپورٹ میں اعلیٰ ذرائع کاحوالہ دیتے ہوئیبتایا گیاہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی کے پاس مقدامات رجسٹرڈ ہیں۔ جے کے این ایس کے مطابق میڈیارپورٹ میں بتایاگیاہے کہ این آئی اے کی ٹیم، جس میں انسپکٹر جنرل رینک کا افسر شامل ہے، اپنے کینیڈا کے دورے کے دوران متعلقہ حکام سے ملاقات کرے گا جس میں باہمی قانونی معاونت کے معاہدے (ایم ایل اے ٹی) کی درخواستوں پر عمل درآمد اور این آئی اے کے ساتھ معلومات کے تیزی سے اشتراک پر زور دیا جائے گا۔رپورٹ میں مزید بتایاگیاہے کہ خالصتان کے حامی گروپ سکھز فار جسٹس (SFJ) کے خلاف درج مقدمات کے سلسلے میں این آئی اے کا کینیڈا کا یہ پہلا دورہ ہے جو خالصتان کے طور پر پنجاب کوہندوستان سے علیحدگی کرنے کی حمایت کرتا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق این آئی اے کی ایک2رکنی ٹیم ایجنسی کے پاس رجسٹرڈ خالصتان کیخلاف درج مقدمات کے سلسلے میں حکام سے رابطہ کرنے کیلئے کینیڈا میں ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق این آئی اے کے ذرائع نے بتایا کہ کینیڈیائی حکام کیساتھ مذاکرات میں باہمی قانونی معاونت کے معاہدے( ایم ایل اے ٹی) کی درخواستوں کو انجام دینے اور این آئی اے کے ساتھ معلومات کا تیزی سے اشتراک کرنے کے طریقے شامل ہوں گے۔ NIA نے کھز فار جسٹس (SFJ)کے خلاف گزشتہ سال درج ایک کیس کے سلسلے میں4درجن سے زیادہ لوگوں بشمول اداکاروں سے لے کر گلوکاروں اور فارم کارکنوں سے لے کر صحافیوں تک کو سمن جاری کیا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق گزشتہ سال15 دسمبر کو این آئی اے نے نئی دہلی میں مختلف دفعات 120 بی (مجرمانہ سازش)، 124 اے (غداری)،153 اے اور 153 بی کے تحت کیس درج کئے تھے۔ اتفاق سے، یہ مقدمہ کسانوںنے دہلی سرحدپر پہنچ کر نئے زرعی قوانین کے خلاف اپنا احتجاج درج کرنے کی شروعات کے 15دن کے بعد درج کیا گیا تھا۔این آئی اے کے ذریعہ درج کردہ ایف آئی آر کے مطابق، سکھس فار جسٹس،ببر خالصہ انٹرنیشنل، خالصتان ٹائیگر فورس اور خالصتان زندہ باد فورس سمیت کئی تنظیموںکیخلاف حکومت ہند کے خلاف بغاوت پر اُکسانے کی سازش اور امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، جرمنی وغیرہ ممالک میں مشنوں کے خلاف زمینی مہم اور پروپیگنڈے کیلئے بیرون ملک بھاری فنڈز اکٹھاکرنے کے الزامات عائدہیں۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ بھارت کیخلاف مہم اوربغاوت کی قیادت نامزد دہشت گرد گروپتونت سنگھ پنون، پرمجیت سنگھ پما، ہردیپ سنگھ ننجر اور دیگران کر رہے ہیں ۔2007 میں قائم ہونے والیSFJ، سکھوں کے لیے ایک علیحدہ وطن، پنجاب میں ایک’خالصتان‘ کی تلاش میں ہے۔SFJ کے قانونی مشیر گرپتونت سنگھ پنن، جو پنجاب یونیورسٹی سے قانون سے فارغ التحصیل ہیں اور اس وقت امریکہ میں قانون کے وکیل اور SFJ کے قانونی مشیر ہیں۔
