94

مظہر عالم گورونانک دیو یونیورسٹی امرتسر کے شعبہ اردو کی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن منتخب

یونیورسٹی کے شعبہ اردو کو اچھی طرح سے چلانا اور بہتر نظام دینا ہماری پہلی ترجیح ہوگی۔ مظہر عالم

جالندھر/ابو شحمہ انصاری/گورونانک دیو یونیورسٹی امرتسر (پنجاب)کے وائس چانسلر نے صحافی مظہر عالم مظاہری کو ان کی اردو خدمات سے بے پناہ لگائو کو دیکھتے ہوئے گورونانک دیو یونیورسٹی کے شعبہ اردو کی مینجمنٹ کمیٹی کا رکن منتخب کیاہے۔ واضح رہے کہ مظہرعالم مظاہری 2002ء سے پنجاب کے ضلع جالندھرمیں رہتے ہیں اوروہیںسے اردو صحافت کی خدمات کو انجام دے رہے ہیں۔ ان کی اردو لگن کے پیش نظر انہیں گورونانک دیو یونیورسٹی امرتسر کے شعبہ اردو کی انتظامی کمیٹی کا رکن بنایاگیاہے۔ یونیورسٹی میں پڑھائی جانے والی کتابی مضامین اور ان کے طریقوں کو بہتر سے بہتر بنانااس کمیٹی کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ اس موقعہ پرصحافی مظہر عالم مظاہری نے اپنے بیان میں کہاکہ انہیں جو ذمہ داری دی گئی ہے اسے وہ احسن طریقے سے نبھائیںگے اور ہماری پہلی ترجیح یونیورسٹی کے شعبہ اردو کو اچھی طرح سے چلانا اور بہتر نظام دیناہے۔بہار کے ضلع سہرسہ کے فقراہی گائوں میں بھی اس خبر سے خوشی محسوس کی جارہی ہے۔ وہیں ضلع سہرسہ کے مختلف مقامات سے تعلق رکھنے والے ان کے محبین ومتعلقین بھی اس پُر مسرت خبرکو سن کر بے حد مسرور ہوئے اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ مبارکباد پیش کرنے والوں میں ان کے خاص رفیق صحافی وسماجی کارکن شاہنواز بدر قاسمی، صحافی جعفر امام قاسمی، صحافی رضاوارث اور صحافی سالک امام ،ضیاء الدین ،ماسٹر مرغوب وغیرہ کے نام شامل ہیں۔ یہ بھی قابل ذکر ہے کہ مظہر عالم ڈپٹی کمشنر جالندھر(ڈی سی) آفس میں شعبہ اردو میںکافی عرصہ تک اپنی اردو خدمات انجام دے چکے ہیں اور فی الحال وہ جالندھر سے شائع ہونے والا اردو اور ہندی کا مقبول ترین اخبار’’ہند سماچار، پنجاب کیسری گروپ‘‘ کے ایک سینئر نمائندہ کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔وہیں اس مینجمنٹ کمیٹی میں مظہر عالم مظاہری کے علاوہ دو دیگر نام بھی شامل ہیں جن میں ڈاکٹرعراق رضا زیدی سینئر پروفیسراردو ڈیپارٹمنٹ جامعہ ملیہ اسلامیہ جامعہ نگر نئی دہلی اور ڈاکٹر ایم ریاض احمد ایسو سی ایٹ پروفیسر اردو ڈیپارٹمنٹ جموں یونیورسٹی جموں کے نام بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں