ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

نقب زنی میںملوث دو ملزمان کو مالہ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا سرینگر //15مئی.

سی یو ای ٹی کے ذریعہ گریجویشن میں فارم داخل کرنے کی 22؍ مئی آخری تاریخ سرینگر.

پولیس نے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی سرینگر.

پونچھ انکاونٹر: فضائی خدمات اور سونگھنے والے کتوں کا استعمال

   129 Views   |      |   Wednesday, May, 18, 2022

پونچھ انکاونٹر: فضائی خدمات اور سونگھنے والے کتوں کا استعمال

سرینگر/27اکتوبر/پونچھ کے جنگلات میں چھپے بیٹھنے جنگجوئوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن 19ویں روز میںداخل ہو گیا۔گزشتہ دنوں ہوئی فائرنگ واقعہ کے بعد علاقے میں آپریشن وسیع کر دیا گیا ہے اور ہیلی کاپٹر خدمات بھی استعمال میںلائی جا رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق مینڈھر پونچھ کے بھاٹا دھوڑیا جنگلاتی علاقے میں گزشتہ 18دنوں سے جاری جنگجو مخالف آپریشن کے بیچ وہاں ممکنہ طور پر چھپے بیٹھے جنگجوئوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے آپریشن تیز کر دیا گیا ہے ۔ بدھ کو 18ویں روز بھی جنگلات میں تلاشی آپریشن جاری رہا جس دوران جنگجوئوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے کارورائیاں تیز کر دی گئی ہے ۔ دفاعی ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگلات میں دو روز قبل تازہ فائرنگ ہوئی جس دوران دو پولیس اہلکار اور ایک فوجی کے علاوہ جنگجو بھی زخمی ہو گیا تھا ۔جس کے بعد جنگجو کی نعش وہاں بر آمد ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات گھنا ہونے کے نتیجے میں آپریشن میں دشواریاں آرہی ہیں تاہم فوج نے مزید کمک بھیج دی ہے اور ملی ٹنٹوں کو ڈھونڈنے کیلئے ہیلی کاپٹروں کا بھی استعمال کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک اس آپریشن میں قریب 9فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کو بھی ممکنہ طور پر جنگلات میں چھپے بیٹھے جنگجوئوںکو ڈھونڈ نکالنے کیلئے آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے تاہم دو دنوں کے دوران کہیںسے بھی جنگجوئوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین آمنا سامنا نہیںہوا ہے ۔

متعلقہ خبریں

نقب زنی میںملوث دو ملزمان کو مالہ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا سرینگر //15مئی //این این این// سوپور پولیس نے چوری کا.

سی یو ای ٹی کے ذریعہ گریجویشن میں فارم داخل کرنے کی 22؍ مئی آخری تاریخ سرینگر //15مئی //این این این مولانا آزاد نیشنل.

پولیس نے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی سرینگر //15مئی //این این این //جموں کے بانہال.

غلام رسول میرنئے ڈائریکٹر باغبانی کشمیر تعینات سرینگر //15مئی //این این این // جموں و کشمیر حکومت نے اتوار کو انتظامیہ.

کشمیری پنڈتوں کی وادی میں سیکورٹی اور دیگر مسائل پر ہوئی بات چیت پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی ملی ٹنسی نے ہندوؤں.