ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

پاکستان گزشتہ 75سالو ں سے جھوٹ پھیلانے کا عادی

   102 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

سیکورٹی فورسز خصوصاً فوج نے پاکستانی حملہ آوروں کو منہ توڑ جواب دیا / لیفٹنٹ گورنر

سرینگر/27اکتوبر/پاکستان پر گزشتہ 75سالو ں سے جھوٹ پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ 1947میں قبائیلوں نے نہیں بلکہ پاکستانی فوج نے کشمیر پر قبضہ جمانے کی کوشش کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں خوف و ہراس اور تشدد پھیلانے کیلئے پاکستانی فوج ہی بارہمولہ تک پہنچ گئیں تھی ۔ سی این آئی کے مطابق رنگریٹ سرینگر میں ایک تقریب کے حاشیہ پر بولتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ پاکستان پچھلے 75 سالوں سے جھوٹ پھیلا رہا ہے اور اس کا سب سے بڑا جھوٹ یہ تھا کہ 1947 میں قبائیلوں نے کشمیر پر قبضہ جما لیا تاہم یہ سب جھوٹ ہے اور سچ تو یہ ہے کہ اس وقت قبائیلوں نے نہیں بلکہ پاکستانی فوج نے قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی نہیں بلکہ پاکستانی فوج بارہمولہ ضلع پہنچی تھی۔لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ’’صرف 1999 کی کرگل جنگ میں نہیں بلکہ گزشتہ 75 سالوں سے پاکستان جھوٹ پھیلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26 اکتوبر 1947 کو سیکورٹی فورسز خصوصاً فوج نے پاکستانی حملہ آوروں کو منہ توڑ جواب دیا اور ان کی جانب سے جو بھی کوشش کی گئی ان کا ناکام بنایا گیا ۔ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرا ر رکھنے کیلئے کوششیں جاری ہے اور یہاں امن بگاڑنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ منوج سنہا نے کہا کہ امن کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے جبکہ تعمیر و ترقی کا کام شد و مد سے جاری ہے ْ۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.