ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

ڈگری کالیج پلوامہ اور دیگر سرکاری اسکولوں میں تعینات تدریسی عملہ پرائیویٹ ٹیوشن پڑ ھانے میں مصروف

   109 Views   |      |   Sunday, May, 29, 2022

ڈگری کالیج پلوامہ اور دیگر سرکاری اسکولوں میں تعینات تدریسی عملہ پرائیویٹ ٹیوشن پڑ ھانے میں مصروف

انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ بے روزگاروں کیلئے سم قاتل۔ لیفٹنٹ گورنرسے مداخلت کی اپیل

سرینگر26 اکتوبر/ محکمہ تعلیم کی جانب سے اجراء کردہ نئے قوانین کی سرعام دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ڈگری کالیج پلوامہ میں تعینات اسسٹنٹ پروفیسروں اوردیگر سرکاری تعلیمی اداروں میں تعینات تدریسی عملہ قصبہ پلوامہ میں قائم اپنے من پسند ٹیوشن مراکز میں پرائیوٹ ٹیوشن پڑھانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔محکمہ اعلیٰ تعلیم نے اگر چہ سرکاری کالجوں میں تعینات پروفیسروں پر یہ واضح کردیا ہے کہ کسی بھی ایسی شکایت کو برداشت کئے بغیر ملوثین کے خلاف راست کاروائی عمل میں لائی جائے گی تاہم ڈگری کالیج پلوامہ اور دیگر سرکاری اداروں میں تعینات منتظمین اس قانون کی دھجیاں اڑانے والوں کے خلاف چشم پوشی سے کام لے رہے ہیں۔سی این ایس کے مطابق سرکاری حکم نامہ کے باوجود پلوامہ گورنمنٹ ڈگری کالجوں میں تعینات اسسٹنٹ پرافیسروں نے محکمہ اعلیٰ تعلیم کے احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اپنے من پسند کوچنگ سینٹروں میں پرائیویٹ ٹیوشن پڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔پلوامہ ہے اعلیٰ تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کے ایک نمائندہ وفد نے بتایا کہ قصبہ پلوامہ میں قائم مختلف پرائیویٹ کوچنگ سینٹروں میں ہزاروں کی تعداد میں طلاب زیر ٹیوشن ہیں۔وفد کا کہنا تھاکہ ستم ظریفی یہ ہے کہ ان کو ٹیوشن مراکز میں اکثر سرکاری تعلیمی اداروں میں کام کرنے والے پروفیسر اور لیکچرار کام کررہے ہیں۔انہوں نے قصبہ پلوامہ کے2 کوچنگ مراکز بی سی آئی اور شاہمدان کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ان مراکز میں کسی خوف کے بغیر سرکاری تدریسی اداروں میں کام کرنے والے ٹیوشن کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔وفد کے مطابق ڈگری کالیج پلوامہ میں تعینات چند اسسٹنٹ پروفیسروں نے سرکاری احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے کالیج میں زیر تعلیم طلاب سے موٹی رقومات وصول کرکے جہاں انہیں انٹرنل امتحانات میں اعلیٰ نمبرات رکھنے کی لالچ دی ہے وہیں انہیں کالیج میں تعینات بے ضمیر اسسٹنٹ پروفیسروں نے یہ بھی یقین دلایا کہ یہاں زیر تعلیم دیگر طلاب کے عوز ان کا جائز سلیبس بھی مقررہ معیاد میں مکمل کیا جائے گا۔ہائر سیکنڈری راجپورہ،ہائی اسکول کریم آباد پلوامہ،ہائر سیکنڈری رہمو پلوامہ میں تعینات سائنسی مضامین کے لکچرار بھی کسی خوف کے بغیر انتظامیہ مشینری کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔بتادیں کہ یوٹی کے علاوہ محکمہ اعلیٰ تعلیم نے سرکاری تعلیمی اداروں میں تعینات پروفیسروں پر یہ واضع کردیا ہے کہ وہ کسی بھی پرائیویٹ کوچنگ سینٹر میں ٹیوشن پڑھانے سے گریز کریں۔لیکن عملی طور پر محکمہ چشم پوشی سے کام لے رہا ہے جس سے ایسے بے ضمیروں کے حوصلے اور زیادہ بڑھ جاتے ہیں اور وہ غریب طالب طلاب کو دو دو ہاتھ سے لوٹنے کا سلسلہ دراز کرتے جارہے ہیں ضرورت اِس امر کی ہے کی قوانین و ضوابط عمل درآمد کرانے کیلئے دیانت دار اور فعال اصحاب کی مانیٹرنگ سیل قائم کر دی جائے جو ایسے اسسٹنٹ پروفیسروں اور دیگر سرکاری تدریسی عملے کا وقت وقت پر محا سبہ کرنے کیلئے با اختیار ہو جو اِس جرم کے مرتکب ہو رہے ہوں اور اِن کی پیدا کردہ صورتِ حال عوام الناس کیلئے بلا لعموم جبکہ غرباکیلئے بالخصوص سوہانِ روح ہو۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.