کشمیر میں بھاری برفباری کی نہیں کوئی پیش گوئی 62

شہر سرینگر کے گلی کوچے اور سڑکیں حسب سابقہ پانی سے بھر گئیں

جے وی سی اسپتال کے گروانڈ فلور میں پا نی داخل

سر ینگر /23 اکتوبر/ موسلادھار بارشوں کی وجہ سے شہر سرینگر کے گلی کوچے اور سڑکیں حسب سابقہ پانی سے بھر گئیں جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں لوگوں کا عبور و مرور مشکل بن گیا جبکہ بارشوں کی وجہ سے کاروباری و تجارتی سرگرمیاں بھی کچھ حد تک متاثر رہی۔ ادھر جے وی سی اسپتال بمنہ سرینگر میں پانی داخل ہو گیا ہے۔شہر سرینگر کے بمنہ ،ایچ ایم ٹی ،شالہ ٹینگ ،بٹہ مالو ،قمر واری ،مصطفی آباد ،پانتہ چھوک ،چھانہ پورہ ،سونہ وار اور شہر خاص کے اندرونی علاقہ جات خانیار ،بابا ڈیمب ، فتح کدل ،بہوری کدل ،نواکدل ،راجوری کدل اور دیگر کئی علاقوںمیں بارشوں اور برفباری کا پانی جمع ہوگیا ہے۔ ایس ایم ایچ اسپتا ل کے باہر کافی پانی جمع ہو گیا جبکہ جے وی اسپتا ل کے ائو پی ڈی شعبہ میں پانی داخل ہوا ہے۔ شہر کی کئی سڑکیں ،گلی ،کوچے اور بازار زیر آب آگئے جس کے سبب لوگوں کا پید ل چلنا محال ہوگیا ہے۔شہریوں کاکہنا ہے کہ جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا ہے اور سڑکیں و بازار تالاب کے مناظر پیش کرتے ہیں۔ اندرون شہر اور سول لائنز علاقوں کی بیشترسڑکیں پانی میں ڈوب گئیںجس کے نتیجے میں پید ل چلنے والوں کو سخت مراحل سے گذرنا پڑا۔زیر آب علاقوں میں لوگوں کو چلنے پھرنے میں نہ صرف مشکلات درپیش ہیں بلکہ بیشتر علاقوں کے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کررہ گئے۔ دیگر کئی علاقوں میں گلی کوچوں میں پانی جمع ہونے سے لوگوں کا پیدل چلنا نا ممکن بن گیا ہے۔ بمنہ کے لوگوں نے بتایابتایا کہ علاقہ کے کئی کوچوں میں بارش کا پانی جمع ہوا ہے تاہم اس کی نکاسی کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ متعلقہ محکموں کو اس بارے میں آگاہی دلانے کے باوجود پانی نکالنے کیلئے کوئی انتظام نہیں کیا گیا اور صرف زبانی خرچ سے کام لیا گیا۔ سونہ وار، شیو پورہ، ڈلگیٹ، بر بر شاہ، بٹہ مالوکے متعدد علاقوں میں گلی کوچے پانی سے بھر گئے ہیں۔کئی علاقوں کے لوگوں نے بتایا کہ وہ دن بھرمیونسپل کاپوریشن ، یو ای ای ڈی اور دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکاروں کا انتظار کرتے رہے لیکن کسی کا کوئی اتہ پتہ نہیں ملا۔ عام لوگوں کا مطالبہ ہے کہ گنجان آبادی والے علاقوں میں ڈیزل موٹروں کو کام پر لگایا جائے تاکہ پانی کا نکاس عمل میں لایا جاسکے اور اگر ایسا نہیں کیا گیا تو رہائشی مکانوں کو سنگین خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔۔موسلاد بارشوں کے نتیجے میں شہر میں حسب سابقہ سڑکیں اور گلی کوچے ندی نالوں کی شکل اختیار کرگئے اور لوگوں کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔گذشتہ 2روز سے جاری بارشوں کی وجہ سے کاروباری و تجارتی سرگرمیاں بھی متاثر رہی۔سول لائنز کے لا ل چوک ،ریگل چوک ، مولانا آزاد روڑ ، ریذیڈنسی روڑ ، مائسمہ ، سرائے بالا ، ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ اور دیگر کئی علاقوں میں سڑکوں پر چاروں اور پانی ہی پانی جمع ہونے سے وہ ندی نالوں کی شکل اختیار کرنے لگی۔ادھرشہر کے نشیبی علاقوں جواہر نگر، بمنہ،نٹی پورہ، مہجور نگر،پادشاہی باغ،نوگام اور دیگر علاقوں میں بھی بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے ان علاقوں میں گلی کوچے پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ا دھر بمنہ ، نٹی پورہ، مہجور نگر،باغ مہتاب سمیت کئی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے اور لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ پانی کی نکاسی کیلئے متعلقہ محکموں کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں