کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے میں پہاڑوں کا کلیدی رول ،نوجوانوں کیلئے روز گار کے مزید دروازے کھولیں گے 12

باغات اور پھلوں کے نقصانات کا فوری جائزہ لیا جائے

مشیرفاروق خان کی ڈائریکٹرجنرل محکمہ باغبانی کشمیرکوہدایت

سری نگر:۲۳، اکتوبر//لیفٹنٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے ڈائریکٹرجنرل محکمہ باغبانی کشمیرکو ہدایات واحکامات جاری کی ہیں کہ وہ جنوبی کشمیر کے برف سے متاثرہ سیب کے باغات میں فیلڈ سٹاف کو تعینات کریںتاکہ آج درختوں اور پھلوں کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا جائے۔انہوںنے ہدایت دی ہے کہ برف باری سے میوہ باغات کوسیب کے پھلوںکوپہنچے نقصانات سے متعلق رپورٹ اور سفارشات پیش کی جائیں۔ ڈائریکٹرجنرل محکمہ باغبانی کشمیر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ذاتی طور پر متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں۔ساتھ ہی اُنہیں دیگر علاقوں میں بھی نقصانات کاجائزہ لینے کیلئے عملہ تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مشیر فاروق خان نے پرنسپل سیکرٹری ہارٹیکلچر ڈیپارٹمنٹ سے بھی کہا ہے کہ باقاعدگی سے اس عمل کی نگرانی کریں اور متاثرہ باغ مالکان کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں