مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی وڈرا کو بنایاتنقید کا نشانہ 62

مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی وڈرا کو بنایاتنقید کا نشانہ

کہا ملک میں حالات ابتر ہونے کیلئے کانگریس ذمہ دار،پچھلے 75برسوں سے لوگوں کے تئیں کئے گئے وعدے سراب ثابت

سرینگر؍؍22 اکتوبر؍وادی میں حالیہ شہری ہلاکتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے جمعہ کو کانگریس لیڈران راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی وڈرا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر جموں وکشمیر میںحالیہ شہری ہلاکتیں’’ ہندو‘‘کے علاوہ کسی بھی طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہوتیں تو کانگریس کی طرف سے یہ علاقہ سیاسی سیاحت کا مقام بن جاتا۔انہوں نے کہا کہ چاہے شیڈول ٹرائب ہو یا شیڈول کاسٹ ،حالیہ شہری ہلاکتوں میں جولوگ مارے گئے وہ سارے کے سارے ہندو مذہب سے تعلق رکھتے تھے۔انہوں نے کہا کہ اگر حالیہ شہری ہلاکتوں میں کسی اور طبقے کے لوگ مارے جاتے تو یہ علاقہ کانگریس کی طرف سے لکھیم پوری کھیری کی طرح سیاسی ساحت کا مرکز بن جاتا۔ایس این ایس کے مطابق گری راج سنگھ نے کانگریس پارٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ جموں وکشمیر میں حالیہ شہری ہلاکتوں کے دوران مارے گئے ،کانگریس کے سینئر لیڈران راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی وڈرا نے ان کے گھر جاکر لواحقین کی ڈھارس بندھائی کو اس لئے مناسب نہیں سمجھاکیونکہ وہ سب ہندو مذہب سے تعلق رکھتے تھے۔گری راج سنگھ نے اپوزیشن لیڈروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ یہاں سیاست ،سیاحت اور ہمدردی دوسروں کی نقل کرکے کی جاتی ہے۔مرکزی وزیر نے حالیہ شہری ہلاکتوں کو بزدلانہ قرار دے کرپاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حامی امن پسند نہیں کرتے اور بے گناہوں کو قتل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ جموں وکشمیر میں امن ،ترقی اور خوشحالی قائم ہو۔کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کے حالیہ دعوئوں کے ساتھ’’ پرتیگیا یاترا ‘‘کے دوران آنے والے اسمبلی انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں گری راج سنگھ نے کہا کہ کانگریس پچھلے 75برسوں سے لوگوں سے جھوٹے وعدے کرتی آرہی ہے جو کبھی بھی پورے نہیں کئے گئے۔انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی وجہ سے ہی ملک میں حالات ابتر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یوپی میں یوگی آدتیہ ناتھ کی سرکار کی جانب سے کانگریس کے لوگوں کے تئیں کئے گئے جھوٹے وعدے پکڑے گئے ہیںاس لئے کانگریس کو چاہئے کہ وہ ملک کی عوام کو اور بے وقوف بنانے کی کوشش نہ کرے۔ایس این ایس کے مطابق اریان خان کیس میں اپوزیشن کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر تبصرہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ اس سلسلے میں قانون فیصلہ کرے گا اور جو ملوث ہوں گے ان کو بخشا نہیں جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں