حکومت سرحدی علاقوں کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل کوششیں کر رہی ہے/ امیت شاہ 62

وزیر داخلہ امیت شاہ کا تین روز دورہ جموں کشمیر آج سے ہوگا شروع

سرینگر/22نومبر/مرکزی وزیر دزخلہ امیت شاہ آج یعنی سنیچروار کو تین روز دورہ جموں کشمیر پر وارد ہو رہے ہیںجس کے چلتے شہر سرینگر اور جموں میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔ امیت شا ہ کے دورے جموں کشمیر کے پیش نظر ڈرون خدمات بھی استعمال میں لائی جا رہی ہے ۔ ادھر کئی مقامات پر مسافروں اور گاڑیوں کی باریک بینی سے چیکنگ بھی کی جا رہی ہے جبکہ کسی بھی ناخوشگوارواقعے کو ٹالنے کیلئے فورسزکو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں ۔سی این آئی کے مطابق دفعہ 370کے خاتمہ کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سنیچروار کی صبح تین روز دورے جموں کشمیر پر وارد ہو رہے ہیںجس کے پیش نظر سرینگر اور جموں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میںسیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ مختلف مقامات پر ناکہ چیکنگ کے ذریعے گاڑیوں کی تلاشی لینے کے علاوہ مسافروں کی بھی پوچھ تاچھ کی جا ری ہے ۔جبکہ جموں میں بھی سیکورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے ۔ حسا س مقامات پر سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے ۔ ساتھ ہی امسال لالچوک اور گرد نواح میں خواتین سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جو خواتین کی جامع تلاشی لیتی ہوئی نظر آ رہی ہے ۔ عسکریت پسندوںکے ممکنہ حملوں کو ٹالنے کیلئے بہتر اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے چوبیس گھنٹے پولیس وفورسز کو متحرک کردیا گیا ہے۔مختلف مقامات پر شاہرائوں پر چیکنگ پوائنٹ قائم کئے گئے ہیں ،شارپ شوٹرس کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہیں، سی سی ٹی وی کیمرو ں کے ذریعے لوگوں کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھی جار ہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں