سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کی انتظامیہ انہیں درس وتدریس جاری رکھنے کی اجازت د ے/ڈائریکٹراسکو ل ایجوکیشن
سرینگر/ 20 اکتوبر/وبائی بیماری پھوٹ پڑنے کے دوران اسکولوں کالجوں کا رُح کرنے والے ایسے طلاب جن کے والدین وبائی بیماری کی لپیٹ میں انتقال کر گئے ہیں کی تعلیم جاری رکھنے کے ڈائریکٹراسکول ایجوکیشن نے پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں کی انتظامیہ کواحکامات صادرکئے پرائیویٹ اسکولوں کی انتظامیہ سے کہاگیاہے کہ ایسے طلاب کوفیس اور دوسرے معاملات میں تنگ طلب ناکیاجائے ان کے اخراجات محکمہ کی جانب سے اداکرنے کی پرپور کوشش کی جائیگی ۔اے پی آ ئی کے مطابق سرکار نے ان طلاب کو راحت کااعلان کیاہے جن کے والدین کروناوائرس کی وبائی بیماری کی لپیٹ میں آ کر انتقال کر گئے اورایسے طلاب اسکولوں اور کالجوں کارُخ کرنے سے قاصررہیں ۔ڈائریکٹراسکول ایجوکیشن کی جانب سے ایک حکم نامہ پرائیویٹ اورسرکاری اسکولوں کی انتظامیہ کے لئے جاری کیاگیا جس میں ایسے طلاب کی تعلیم جاری رکھنے پرانتظامیہ پرزوردیاگیا اورانتظامیہ سے کہا گیاہے کہ ان کے اخراجا ت کومحکمہ کی جانب سے اداکرنے کی کوشش کی جائے گی اور طلاب کواس ضمن میں تنگ طلب نا کیاجائے ۔واضح رہے کہ کروناوائرس کی وبائی بیماری پھوٹ پڑنے کے دوران جہاں جموں وکشمیر میں چار ہزارسے زیادہ افراداس وبائی بیماری کی لپیٹ میں آ کرزندگی کی جنگ ہارگئے وہی ایسے کئی والدین تھے جن کے بچے اسکولوں میں زیرتعلیم تھے اوروالدین کاسایا سر سے اُٹھ جانے کے بعد وہ اسکولوں اور کالجوںکارُخ کرنے سے قاصررہیں اب ڈائریکٹراسکول ایجوکیشن نے کشمیرصوبہ میں ایک غیرمعامولی فیصلہ لیتے ہوئیے کہاکہ ان کے در س وتدریس کے راستے کھول دیئے بلکہ ان کے اخراجات پورا کرنے کا بھی عندیہ دیا۔
