کولگام کے چیان دیوسر علاقہ میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین معرکہ آرائی 53

اب شوپیان کے چیر پورہ درگڈ علاقے میں مسلح تصادم آرائی ، لشکر ضلع کمانڈر ساتھی سمیت جاں بحق

طرفین کے مابین گولی باری میں فوج اہلکار ہلاک ، دو شدید طور پر زخمی

مہلوک کمانڈر لیتر پلوامہ میں غیر ریاستی کاریگر کی ہلاکت میںملوث تھا ، دو ہفتوں میں 15جنگجو ہلاک /آئی جی پی کشمیر

سرینگر/20اکتوبر// وادی کشمیر میں جنگجو مخالف آپریشنوں میں تیزی کے چلتے شوپیان کے چیر پورہ درگڈ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی میں لشکر کمانڈر سمیت دومقامی جنگجو جاں بحق ہو گیا جبکہ طرفین کے مابین گولی بارے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دو شدید طور پر زخمی ہو گئے ۔ آئی جی پی کشمیر نے جھرپ میںلشکر کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہلوک کمانڈر لتر پلوامہ میں غیر ریاستی کاریگر کی ہلاکت میںملوث تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کشمیر میں عام شہری ہلاکتوں کے بعد گزشتہ دو ہفتوں میں15جنگجو ئوں کو ہلاک کیا گیا ہے ۔ سی این آئی کو دفاعی ذرائع سیز معلوم ہو اہے کہ شوپیان کے چیر پورہ درگڈ علاقے میں لشکر کمانڈر اور اس کے ساتھی کی موجودگی کی اطلاع مملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے مشتر کہ طور پر بدھ کی صبح علاقے کو محاصرے میںلیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میںلیا اور وہاں موجود جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش میں سیکورٹی فورسزپر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز نے بھی مورچہ زن ہوکر جوابی کارروائی کی ۔ علاقے میں جھڑپ کی شروعات کے ساتھ ہی مزید فوج کی کمک طلب کی کر لی گئی ہے جنہوں نے پورے علاقے کو سیل کر دیا اور جنگجوئوں کے فرار ہونے کے تمام راستے بند کر دئے ۔ اسی دوران محاصرے میں پھنسے جنگجوئوںکو ہتھیار ڈالنے کی بھی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے خود سپردگی کی پیشکش کی رد کر دی اور فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی دوبارہ جھڑپ شروع ہوئی اور علاقے میںکئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی جھڑپ جونہی ختم ہوئی تو وہاں دو جنگجوئوں کی نعشیں بر آمد کر لی جن میں سے ایک کی شناخت عادل وانی کے بطور ہوئی جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ لشکر کا ضلع کمانڈر تھا ۔ جبکہ دوسرے کی فوری طورپر شناخت نہ ہوئی ہے جبکہ طرفین کے مابین گولی باری کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ دو دیگر شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں دو جنگجو ہلاک ہو گئے جن میں سے ایک لشکر کا اعلیٰ کمانڈر تھا ، انہوں نے بتایا کہ مہلوک کمانڈر لیتر پلوامہ میں گزشتہ دنوں غیر یاستی کاریگر کی ہلاکت میں ملوث تھا جبکہ اس کے سر پر دیگر کئی کیس بھی تھے ۔ انہوںنے بتایا کہ لشکر کمانڈر سال 2020سے سرگرم تھا اور شہری ہلاکتوں کے علاوہ دیگر کئی کیسوں میں انتہائی مطلوب تھا ۔ آئی جی پی نے مزید کہا کہ طرفین کے مابین گولی باری میں تین فوجی اہلکار بھی زخمی ہو گئے جن کو اگرچہ اسپتال علاج کیلئے پہنچایا گیا تاہم ان میںسے ایک زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا جبکہ دو دیگر کا علاج جاری ہے ۔ آئی جی پی نے مزید کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں جنگجو مخالف آپریشنوں میں15جنگجوئوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں