پاکستان کی آڑ لے کرمرکزی حکومت اپنی غلطیوں اور عیبوں کوچھپانے کی کوشش میں 14

پاکستان کی آڑ لے کرمرکزی حکومت اپنی غلطیوں اور عیبوں کوچھپانے کی کوشش میں

مزدوروں کومزدوری تو نہیں ملی گولی ضرور ،ملی جموںو کشمیرکوبیروکریٹوں کے حوالے کیاگیا/ہرش دیوسنگھ

سرینگر/ 19 اکتوبر/بیروکریسی کو ہدف تنقید کانشانہ بناتے ہوئے نیشنل پینتھرس پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ مرکزی حکومت ہرمحاز پرناکام ثابت ہوچ کی ہے جموں کشمیر پرتجربات کرکے اپنے اختیار کومضبوط مستحکم بنانے کی کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہے روزی روٹی کمانے کے لئے جولوگ ملک کی مختلف ریاستوں سے کشمیر وارد ہوئے تھے مزدوری تو انہیں نہیں ملی گولی ضرور ملی اور اس طرح کے واقعات صرف جموںو کشمیر میں ہی نہیں بلکہ ملک کی مختلف ریاستوں میں بھی یہ سلسلہ جاری ہے جموں وکشمیر میں اسمبلی الیکشن کرانے کے بجائے لوگوں کو عتاب کا نشانہ بنایاجارہاہیں جس سے حالات مزید بد تر ہورہے ہے اور مرکزی حکومت کو جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں جواب دیناہوگا ۔اے پی آ ئی کے مطابق شہری ہلاکتوں کے خلاف نیشنل پینتھرس پارٹی کی جانب سے جموں میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے حاشئے پرذررائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کے دوران نیشنل پینتھرس پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیرتعلیم ہرش دیوسنگھ نے مرکزی حکومت کوہدف تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ یہ سرکار پچھلے سات برسوں سے ناکام ہوچکی ہے معاشی اور اقتصادی بدحالی کے بعد اب جو امن امان درہم برہم ہوچکاہے اس نے صرف جموںو کشمیر میںہی نہیں بلکہ ملک کی مختلف ریاستوں میںبھی لوگوں کوعدم تحفظ کاشکار بنادیاہے ۔وادی کشمیر میں شہری ہلکاتوں کی شدیدالفاظ میں مزمت کرتے ہوئے ہرش دیو سنگھ نے کہاکہ سرکار کوچاہئے تھاکہ ان معاملات کی تحقیقات کرے اور ملوث افرادکوکیفر کردار تک پہنچادے جبکہ اسکے برعکس کارروائیاں عمل میںلائی جارہی ہے غیرریاستی مزدوروں کووا پس اپنی ریاستوں کومنتقل کیاجارہاہے جسکے نتیجے میں لوگ اپنے آپ کوغیرمحفوظ تصور کررہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ مرکزی حکومت جموں وکشمیرپر تجربے کررہی ہے تاکہ مرکز میں اپنے اقتدارکومضبوط مستحکم بنائے ملک کی مختلف ریاستوں کے بیروکریٹوں کوجموں کشمیر میںتعینات کیاجارہاہے حالانکہ ایسے بیروکریٹوں کوجموں وکشمیرکے بارے میں معلوم ہے اور نہ ان کی تعیناتی سے جموںو کشمیرکے عوام کوکسی طرح کی فائدہ ملنے کی گنجائش ہے ۔سابق وزیر نے کہاکہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال انتہائی سنگین بنی ہوئی ہے مرکزی حکومت ہرمحازپرناکام ہوچکی ہے کسان کئی ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں اورکسانوں کے مطالبات حق بہ جانب ہے اور سرکار ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مرکزی حکومت پاکستان کی آڑ لے کراپنی ناکامیوں کوچھپانے کی جوکوششیں کررہی ہے ملک کا عوام اس سے بے خبرنہیں ہے اور آنے والے دنوں کے دوران مرکزی حکومت کوجموںو کشمیر کے حالات اور ملک میں جو لوگ اپنے آپ کوعدم تحفظ تصور کررہے ہیں ا س کے بارے میں جواب دیناپڑے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں